جامعہ محمدیہ اہل حدیث خان پور

jamia01

جامعہ محمدیہ اہل حدیث خان پور

مختصر تعارف ،کوائف اور کارکردگی

تحریر :خواجہ محمد زبیر

ضلع رحیم یارخان کراچی لاہور کے درمیان ریلوے لائن پر واقع ہے ایک معروف ریلوے جنکشن اور مشہور کاروباری منڈی اور سابقہ ریاست بہاول پور کا قدیمی شہر ہے جس کی شہری آبادی تقریبادولاکھ ہے ۔اس شہر میں جامعہ محمد یہ اہل حدیث کی بنیاد رکھی گئی ۔ابتداء میں یہ چھوٹا سا مدرسہ تھا جوکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم او رمخلص احباب واخوان کے تعاون سے آج ایک عظیم جامعہ کی صورت اختیار کرچکاہے ۔

عظیم الشان مرکز کی تعمیر:

ابتدائی کام جامع مسجد اہل حدیث اور اس سے ملحقہ ایک چھوٹی سی بلڈنگ میں شروع کیا گیا ۔بعد ازاں کام کی وسعت کے پیش نظر عظیم الشان مرکز کے لئے ماڈل ٹاون سے ملحق نہایت موزوں محل وقوع پر چوبیس کنال کا پلاٹ لاکھوں روپے کے زر کثیر سے خریدا گیا ۔جہاں عظیم الشان مامع مسجد ،درس گاہیں ،دارالاقامہ ،دارالافتاء،دارالایتام ،مدرستہ البنات ،لائبریری ،اور دیگر شعبہ جات کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا اس عظیم مرکز کی عمارت تین بلاکوں اور ایک عظیم الشان جامع مسجد پر مشتمل جدید طرز کے خوب صورت نقشہ جات تیار کروا کر تعمیری کام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ۔اس عظیم الشان مرکز کا سنگ بنیاد ایک نہایت ہی پروقار تقریب اور روح پرور تقریب میں امام کعبہ الشیخ محمد بن عبداللہ السبیل حفظہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دست مبارک سے رکھا ۔مرکز کا تعمراتی کام تیزی سے جار ی ہے ۔

بفضل اللہ تعالیٰ اب تک تقریبا4کروڑ خرچ ہوچکے ہیں جبکہ کل اخراجات کا تخمینہ مزید تین کروڑ روپے سے زائد ہے ۔

شعبہ تعلیمات :

جامعہ وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کا باقاعدہ رکن ہے جس کی سندھ حکومت پاکستان کی طرف سے ایم اے کے مساوی تسلیم کی جاتی ہے جامعہ کی مکمل تعلیم وفاق کے مطابق اور امتحانات بھی وفاق کے شیڈول کے مطابق ہوتے ہیں۔قرآن مجید کی تفسیر ،اصول تفسیر ،حدیث ،اصول فقہ ،ادب ،عربی صرف ونحو،میراث ،فن خطا بت کے علاوہ انگلش ،حساب ،تاریخ ،سائنس وغیرہ جملہ علوم وفنون کی تعلیم دی جاتی ہے ۔

تعلیمی وتدریسی میدان میں: شعبہ علوم الاسلامیہ ۲۔وفاق المدارس السلفیہ ۳۔شعبہ تفسیر القرآن الکریم ۴۔شعبہ تحفیظ القرآن وناظرہ ۵۔شعبہ تجوید وقرآت ۶۔شعبہ علوم عصریہ ۷۔فاضل عربی۸۔شعبہ تربیت بنات

فی الحال تقریباًسات سومقامی وبیرونی طلبائ وطالبات او رتیس اساتذہ کرام تعلیم تعلم میں مشغول ہیں جبکہ آئندہ برسوں میں اس تعداد میں یقینی اضافہ متوقع ہے ۔طلباء کرام کی جملہ ضروریات کا جامعہ کفیل ہے اب تک ۳۰۰ سے زائد طلباء مکمل قرآن کریم حفظ کرچکے ہیں او رتین سو سے زائد علماء اور فضلاء کرام اندورن وبیرون ملک خدمت دین میں مصروف عمل ہیں ۔

تنظیم المساجد :

جامعہ کے زیر اہتمام اب تک خان پور کے گردونواح میں تقریباًپچاس مساجد تعمیر کی گئی ہیں جبکہ متعدد مساجد کی تعمیر میں بھر پور تعاون کیا گیا ہے ۔تمام مساجد میں خطبہ جمعہ کے لئے علماء خطباء کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں او رابتدائی تعلیم وتدریس کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

شعبہ تبلیغ :

اللہ کے فضل وکرم سے جامعہ کا یہ شعبہ بے حد فعال او رمتحرک ہے علاقہ بھر میں دور دراز مقامات پر سال بھر میں سینکڑوں تبلیغی واصلاحی اجتماعات ہوتے ہیں ۔جن میں بیرونی ومقامی علماء مبلغین لوگوں تک قرآن وحدیث کی دعوت دیتےہیں ۔

اب تک ۳۵سالانہ کانفرنسیں منعقد ہوچکی ہیں ان میں عالم اسلام کے ممتاز جید علماء کرام ،خطبائے عظام ،محدثین ومفکرین خطاب کرچکے ہیں ۔

شعبہ دارالافتاء:

جامعہ کا یہ شعبہ نہایت مستعدی سے قرآن وسنت کی روشنی میں عوام الناس کی دینی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دے رہاہے ۔اندرون وبیرون ملک سے آئے ہوئے ہزاروں سوالات تحریری جوابات نہایت مفصل وتحقیق او رذمہ داری سے بغیر کسی معاوضہ کے دئے جاتے ہیں ۔

شعبہ فلاح وبہود :

جامعہ نےاپنے محدود وسائل اور لامحدود مسائل کے باوجود خدمت خلق کو اپنے پروگرام میں شامل رکھا ہے اس شعبہ کے تحت وقتاًفوقتاًبیواوں ،یتیموں ،مریضوں ،مستحق طلباء ،غرباء نادار سفید پوش حضرات سے حتمی القدور نقدی وظائف ،پارچہ جات ،غذائی اجناس ،ادویات کی صورت میں تعاون کیا جاتا ہے ۔جبکہ سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے متاثرہ حضرات کی بھر پور اعانت کی جاتی ہے ۔

شعبہ نشرواشاعت :

پڑھے لکھے لوگوں کو دعوت حق پہنچانے کے لئے شعبہ ہذا کے تحت دینی ،اصلاحی لٹریچر پر مشتمل کتابیں ،پمفلٹ ،رسائل وپوسٹر وغریہ چھپوا کر قیمتاًخرید کرمفت تقسیم کئے جاتے ہیں ۔اس سلسلہ میں متعدد اہل علم کی ہزاروں کتابیں ،پمفلٹ ،رسائل کتابچے وغیرہ تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔

دارالمطالعہ لائبریری :

علمی ذوق رکھنے والوں کے لئے دینی اسلامی ،تاریخی کتب پر مشتمل لائبریری دارالمطالعہ بھی قائم ہے ،عربی فارسی انگریزی اردو سندھی پنجابی وغیرہ زبانوں میں مختلف موضوعات پر کتابوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ لائبریری میں موجود ہے ۔ساتھ ہی کیسٹ لائبریریکا جال بچھایا گیا ہے او ریہ سلسلہ اب تک جاری ہے ۔

شعبہ تجوید وقرآت :

جامعہ میں شعبہ تجوید وقرآت کا باقاعدہ آغاز ہوچکاہے کہنہ مشق اور فاضل قرآت کی خدمات حاصل ہیں ۔

جامعہ محمدیہ اہل حدیث للبنات کا قیام :

مدرستہ البنات ! بچیوں کی مثالی اور عمدہ تعلیم وتربیت کے لئے مدرستہ البنات ایک دیرینہ خواب تھا جو بحمداللہ پورا ہوچکاہے ۔پچاس لاکھ روپے کے مصارف سے خواتین کے لئے دومنزلہ مسجد اور درسگاہ کی عمارت مکمل ہوچکی ہے ۔جس میں کم از کم پانچ صد طالبات کی رہائش او ر تعلیم کی گنجائش ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *