یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن بہاول پور میں روزانہ لاکھوں روپے کی چینی عام مارکیٹ میں فروخت ہورہی ہے

6-8-12sugar

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن بہاول پور میں روزانہ لاکھوں روپے کی چینی ، گھی ، چائے ، مشروبات عام مارکیٹ میں فروخت ہونے کیساتھ ساتھ سٹور انچارجوں نے 5سو روپے کی خریداری کرنے پر مذکورہ بالا اشیاء دینا شروع کر دیں

بہاولپور(بیورورپورٹ) یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن بہاول پور میں روزانہ لاکھوں روپے کی چینی ، گھی ، چائے ، مشروبات عام مارکیٹ میں فروخت ہونے کیساتھ ساتھ سٹور انچارجوں نے 5سو روپے کی خریداری کرنے پر مذکورہ بالا اشیاء دینا شروع کر دیں ، تفصیل کے مطابق بہاول پور بہاول پور یوٹیلیٹی سٹوروں میں کرپشن معمول بن گئی ، چینی گھی چائے اور مشروبات عام مارکیٹ میں روزانہ رات کی تاریکی اور اعلی الصبح تقریباً 5بجے کے قریب ڈیلروں کو مبینہ طور پر دینا شروع کر دیں جبکہ عام صارف کو یہ اشیاء بآسانی نہیں دی جا رہی ، صارف پر مختلف قسم کی شرائط عائد کر کے صارف کو عام مارکیٹ میں جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ بہاول پور کے اہل درد شہریوں ، عوامی سماجی حلقوں نے بہاول پور میں یوٹیلیٹی سٹوروں کے افسران اور دیگر انچارجوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر سٹوروں پر یہی صورتحال برقرار رہی تو بہاول پور کے عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

 

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *