اوباش کی خاتون سے اسلحہ کے زور پر ذیادتی کی کوشش

6-8-12pp

اوباش کی خاتون سے اسلحہ کے زور پر ذیادتی کی کوشش

 

اوباش کی خاتون سے اسلحہ کے زور پر ذیادتی کی کوشش پچانے کے لئے آنے والا خاوند بھی ملزمان ہاتھوں زخمی ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ بااثر ملزم بچوں سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہاہے

 

 

اوباش کی خاتون سے اسلحہ کے زور پر ذیادتی کی کوشش

 

خا ن پور ( فیاض بلوچ سے  ) اوباش کی خاتون سے اسلحہ کے زور پر ذیادتی کی کوشش پچانے کے لئے آنے والا خاوند بھی ملزمان ہاتھوں زخمی ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ بااثر ملزم بچوں سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہاہے خاتون شمشاد بی بی نے اعلیٰ حکام سے ملزم کی گرفتاری اور خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے نواں کوٹ کی علاقہ بستی پٹڑیاں کی سکونتی خاتون شمشاد بی بی نے اپنے خاوند محنت کش محمد اقبال کے ہمراہ صحافیوں کوبتایا کہ علاقہ کا اوباش محمد فاروق راجپوت اس پر بری نظر رکھتا تھا گذشتہ شب اس کا خاوند بھانہ مویشی میں سویا ہوا تھا کہ ملزم فاروق راجپوت نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ آتشی اسلحہ سے لیس ہوکر اس پر جنسی حملہ کردیا اور اس کی عزت لوٹنے کی کوشش کی شور پر خاوند آیا توملزمان اس پر تشدد کرتے ہوئے فرار ہوگئے جس پر تھانہ صدر خان پور پولیس نے مقدمہ نمبر 580/12بجرائم 511,376درج کرلیاہے غریب خاتون نے بتایا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم نے اپنے بچوں سمیت زندہ جلانے یاقتل کرنے کی دھمکیاں دے رہاہے اور مقدمہ کی واپسی کے لئے دباو ڈال رہاہے خاتون شمشاد بی بی آئی جی پنجاب پولیس ،آر پی اوبہاول پور اور ڈی پی او رحیم یارخان سے ملزمان کی عدم گرفتاری اور اسے واہلخانہ کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *