خان پور کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں گردوں کے ڈیلائنسر کے لئے 30لاکھ روپے مالیت سے بننے والی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

4.08.2012ejazd

خان پور کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں گردوں کے ڈیلائنسر کے لئے 30لاکھ روپے مالیت سے بننے والی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) خان پور کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں گردوں کے ڈیلائنسر کے لئے 30لاکھ روپے مالیت سے بننے والی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا ۔یہ سنگ بنیاد ایم پی اے چوہدری محمد اعجا زشفیع نےایم ایس ڈاکٹر شاہد سلیم میاں ،صدر انصار ویلفیر سوسائٹی خان پور حاجی مقبول احمد بھٹی سمیت دیگر سماجی شخصیات کے ہمراہ گذشتہ روز رکھا بعدازاں ایم ایس کے میٹنگ روم میں صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خان پور ڈاکٹر شاہد سلیم میاں نے بتایا کہ یہ زیر تعمیر بلڈنگ دسمبر 2012میں مکمل ہوجائے اور اس کی مشینری کے لئے 79لاکھ روپے کے فنڈز بھی منظور ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ 1976میں بننے والے اس 80بیڈ کےہسپتال میں اب 40مزید بستروں کا اضافہ کردیا گیا ہے اور اس اضافہ کو 150بیڈوں تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہاکہ اس سے قبل 4کروڑ سے زائد کے فنڈز اضافی عمارت کا کام تقریبا ًمکمل ہو چکاہے جبکہ عید کے بعد ایمرجنسی میں 100فیصد ادویات مفت فراہم کی جائیں گی دل کے مریضوں کے لئے ابتدائی طبی امداد کے بعد رحیم یارخان ریفر کیاجائے گا اس موقع پر ایم پی اے اعجاز شفیع نے کہاکہ پسماندہ علاقوں میں صحت اور تعلیم کی سہولیات مبہم پہنچانے حکومت پنجاب کاعزم ہے ہم نے اپنے علاقہ میں بنیادی مراکز صحت اور رول ہیلتھ سنٹروں پر بھی ناکافی سہولیات ختم کرنے کا عزم کرکے اس کی تکمیل کی ہے انہوں نے کہاکہ خان پور کی عوام کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانا میرا خواب ہے اس موقع پر انصار ریلفیئر سوسائٹی حاجی مقبول احمدبھٹی ،سابق ناظم ڈاکٹر محمد یوسف ،چوہدری طارق علی ،اے ڈی بھائی ودیگر موجود تھے ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *