پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی خاطر قربانی دی ہے:رئیس سہیل واحد

7-8-12rais

 

 

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی خاطر قربانی دی ہے:رئیس سہیل واحد

 

خان پور(فیاض بلوچ سے ) پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی خاطر قربانی دی ہے نواز شریف اور شہباز شریف کی وطن واپسی بھی پیپلزپارٹی کی وجہ سے ممکن ہوئی جمہوریت پر برا وقت آیا تو میاں برادران دم دبا کر ملک سے باہر بھاگ گئے تھے ان خیالات کا اظہار حلقہ 290کے ٹکٹ ہولڈر پیپلزپارٹی کے رہنما رئیس سہیل واحد نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گذشتہ چار سال میں صرف لاہور کو پروموٹ کیا گیاہے او ر جنوبی پنجاب کو صرف طفل تسلیاں دی گئیں ہیں ۔دوسال سے چولستان کیڈٹ کالج کے منصوبے کو روک کر خاد م اعلی ٰ نے خدمت کا پول کھول دیاہے جنوبی پنجاب کی ترقی کے دشمن میاں برادران کو آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب سے الگ سیٹ بھی نہیں ملے گی سرمایہ دار اور جاگیر دار ٹولہ ناکام ہوگا افطار ڈنر میں کامران خان ،رئیس اقبال ،محمد دین خان ،علی رضا کے علاوہ درجنوں کارکن شریک تھے ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *