ڈینگی مہم کے دوران یونیورسٹی آف ایجوکیشن خان پو رکی پرنسپل بانوحشمت کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی

27-8-12daingi1

 

 

ڈینگی مہم کے دوران یونیورسٹی آف ایجوکیشن خان پو رکی پرنسپل بانوحشمت کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی

 

خان پور (فیاض بلوچ سے) ڈینگی مہم کے دوران یونیورسٹی آف ایجوکیشن خان پو رکی پرنسپل بانوحشمت کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی ریلی لیب سکول خان پور سے شروع ہوئی ریلی میںسینکڑوں طلباء سمیت محکمہ تعلیم کے افسران اور کثیر تعدا دمیں اساتذہ نے شرکت کی شرکاء نے بینرز او ر پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی کی پہچان او رڈینگی سے بچاو کے طریقے درج تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میڈم بانوحشمت نے کہاکہ ڈینگی مچھر سے بچاوممکن ہے صفائی ستھرائی کے علاوہ اگر کہیں پانی جمع  نہ ہونے دیا جائے تو ڈینگی پرورش نہیں پاسکتا ،ڈینگی سے بچاو کا لوش اور مچھر دانی کا استعمال ہمیں اس مہلک مچھر سے تحفظ فراہم کرسکتاہے لیب سکول کے ہیڈ ماسٹر راؤزاہد حسین نے کہاکہ بچے اپنے اگرد گر د ماحول پر نظر رکھیں اور کہیں بھی پانی جمع نہ ہونے دیں گملوں ،ائیرکولرز ،ایئر کنڈیشنڈز او رگھڑوں میں پانی صاف کردیں مچھر سے بچاو کا لوشن استعمال کریں ریلی میں وائس پرنسپل نوید انجم ،غلام مصطفی ،اعجاز میاں ،قاری سعید احمد ،سلیمان نواز ،آفاق گیر ،رانا محمد اجمل ،اسلام دین ،عزیز خان ،فاروق آصف ،امتیاز احمد ،علامہ رفیق احمد کے علاوہ پی ٹی آئی محمد آصف کے علاوہ درجنوں اساتذہ شریک تھے بعد ازاں یونیورسٹی ہال میں ڈینگی آگاہی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں طلباء کو بروجیکٹر کے ذریعہ ڈینگی کی پیدائش اور بڑھوتری نشودنما سے متعلق دستاویز ی فلم دکھائی گئی او رطلباء کو ڈینگی سے متعلق معلومات دی گئیں اس دوران طلباء نے ڈینگی سے متعلق نظمیں پڑھیں اور سٹیج ڈرامہ پیش کیا ۔

محکمہ اوقاف ومذہبی امور سرکل خان پور ،لیاقت پور نے ڈینگی کے خلاف عوامی آگاہی مہم کا آغاز کردیا

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) محکمہ اوقاف ومذہبی امور سرکل خان پور ،لیاقت پور نے ڈینگی کے خلاف عوامی آگاہی مہم کا آغاز کردیا ۔گذشتہ روز ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف مذہبی امور تحصیل خان پور ،لیاقت پور ایاز محمود لاشاری کی زیر صدارت علماء کرام کا اجلاس ہوا جس میں  مولانا عبدالکریم ندیم ضلعی خطیب محکمہ اوقاف ،راشد غفور اعوان ،مولانا نسیم احمد صدیقی ،مولانا مظہر مختار درانی ،مولانا غلام درویش ،مولانا ذوالقرنین سعیدی ،مولانا حسین احمد درخواستی ،مولانا ارشد نیاز ،سہیل اختر ،حافظ زاہد ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں ڈینگی کے تدارک کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیاگیا علماء کرام جمعہ کے خطبات میں ڈینگی کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں گے اور صفائی ستھرائی کی اہمیت پر زور دیں گے علاوہ ازیں روزانہ بعدنماز عصر دس منٹ کے لئے نمازیوں کو ڈینگی پر لیکچر دیںگے مدارس کے طلباء کو ڈینگی کے خلاف مہم میںشامل کیاجائے گا ،مزارات پر آنے والے زائرین میں ڈینگی کے خلاف شائع شدہ پمفلٹ تقسیم کیئے جائیں گے ۔

 

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *