حلقہ 193میں ایم این اے کا ٹکٹ میجر (ر) تنویر حسین سید کو دیا جائے :وسیم نواز چوہدری

 

 

حلقہ 193میں ایم این اے کا ٹکٹ میجر (ر) تنویر حسین سید کو دیا جائے :وسیم نواز چوہدری

 

خان پور (فیاض بلوچ سے) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسیم نواز چوہدری نے کہاکہ حلقہ 193میں کسی ایمپورٹڈ یاغیر سیاسی شخصیات کو الیکشن کا حصہ نہیں بننے دیں گے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اگر حلقہ 193میں ایم این اے اپنا دیکھنا چاہتی ہے توایم این اے کا ٹکٹ غازی سابق ایم این اے میجر (ر) تنویر حسین سید کو دیں جو ایم این اے کے لئے موزوں ترین شخصیت ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ہربار الیکشن میں غیر مقبول اور ایمپورٹڈ شخصیات کو ٹکٹ دیا جس کی وجہ سے ناکامی مسلم لیگ (ن) کا مقدر بنی انہوں نے کہاکہ حلقہ 193کی عوام باشعور ہوچکی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں میجر (ر) تنویر حسین سید کو ایم این اے بنا کررہے گی اس موقع پر سید حسین شاہ ،محمد شفیق ،آفتاب احمد ،چوہدری لیاقت علی موجود تھے جنہوں نے کہاکہ حلقہ 193سے منتخب ایم این اے میاں عبدالستار نے آج تک اس علاقے کا دورہ کیا اور نہ ہی مسائل حل کئے مسلم لیگ (ن) کے قائدین اپنے ورکروں کے جذبات کو سمجھتے ہوئے حلقہ 193میں میجر تنویرحسین سید کو نامزد کریں انہوں نے  کہاکہ ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) خالد شاہین پارٹی کی ساکھ کو خراب کررہے ہیں قائدین ان کے شر سے بچیں اگراس بار عام انتخابات میں کارکنوںکا استحصال کیاگیا تو کارکنان مجبورا مسلم لیگ ن چھوڑنے پر مجبو ر ہوں گے ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *