عمران خان کو ساری امیدیں نوجوانوں پر ہیں:لالہ حسین احمد

27-8-12pti1

 

 

عمران خان کو ساری امیدیں نوجوانوں پر ہیں:لالہ حسین احمد

 

خان پور (فیاض بلوچ سے) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کا اجلاس ،ضلعی صدر یوتھ ونگ لالہ حسین احمد ،ضلعی نائب صدر یوتھ ونگ میاں سعد منعقد ہوا ،اجلاس میں سٹی وتحصیل باڈیوں نے شرکت کی اجلاس میں تحصیل صدر یوتھ ونگ شفیق گورائیہ ،تحصیل جنرل سیکرٹری مظہر عباسی ،سٹی جنرل سیکرٹری عدنان گجر ،تصور جٹ ،ملک شہنواز ،محمد حامد ،اومی راٹھور کے علاوہ درجنوں ورکرز نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ الیکشن کے لائحہ عمل پر غور کیاگیا یوتھ ونگ اور پی ٹی آئی کو مزید فعال کرنے کے لئے پروگرام ترتیب دیاگیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لالہ حسین احمد نے کہاکہ عمران خان کو ساری امیدیں نوجوانوں پر ہیں نوجوانوں میں مزید شعور پیدا کرنے کے لئے انٹرنیشنل یوتھ میلہ 14اکتوبر کو منعقد کرایا جارہاہے جہاں پر نوجوانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر کرپٹ حکمرانوں کو بہا لے جائے گا عمران خان نوجوانوں کے مستقبل کے لئے دن رات کوشاں ہیں نوجوان ان کا بازو بن کر گندے اور زہریلے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ل ئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک پاکستان کی کارکردگی صفر ہے عمران خان نظام بدلنے کے ساتھ ساتھ چہرے بھی بدلیں گے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف دن بدن مقبولیت کی طرف رواں دواں ہے جس کا سہرا نوجوان قیادت کے سرجاتاہے اس موقع پر عدنان گجر کی طرف سے ظہرانہ بھی دیاگیا ۔

 

Related posts

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *