وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے یوتھ سپورٹس فیسٹول 2012ء ویلج لیول کا تحصیل خان پور میں آغاز ہوگیا

27-8-12sports1

 

 

وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے یوتھ سپورٹس فیسٹول 2012ء ویلج لیول کا تحصیل خان پور میں آغاز ہوگیا

 

خان پور (فیاض بلوچ سے) وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے یوتھ سپورٹس فیسٹول 2012ء ویلج لیول کا تحصیل خان پور میں آغاز ہوگیا ۔ویلج لیول کی افتتاحی تقریب گورئمنٹ بوائز ہائی سکول میں ہوئی جس کے  مہمان خصوصی تحصیل میونسپل آفیسر اعجا ز احمد عتیق وڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رحیم یارخان وقار حسین گیلانی تھے اس موقع پر مہمان خصوصی نے کرکٹ کھیل کر گیم کا باقاعدہ آغاز کیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعجا ز احمد عتیق گوندل نے کہاکہ سپورٹس پروگرام سے کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے اور نوجوان منشیات جیسی برائیوں سے بچ کر صحت کے  میدان میں آگے بڑھ سکیں گے انہوں نے کہاکہ نوجوان کھلاڑی قوم کا مستقبل ہیں ہماری نوجوان نسل کھیل کے میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ پاکستان کا وقار دیگر ممالک میں بڑھ سکے انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی جانب سے کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات میسر کی جائیں گی اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر شاہد حمید چوہدری ،U/C 73/D کے سیکرٹری محمد اعظم ،71/Bکے سعید الرحمان 72/Cکے نیاز احمد ،74/Eکے عبدالستار ڈاہر ،مجاہد فرید اور پی ٹی آئی ٹیچر کے ہیڈماسٹر عقیل احمد ساجد علی بھائی بھی شامل تھے ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *