نام نہاد قبضہ مافیا کے خلاف میں ہمیشہ جہاد فی سبیل اللہ کیاہے :صاحزادہ عزیز الرحمان درخواستی

 

 

نام نہاد قبضہ مافیا کے خلاف میں ہمیشہ جہاد فی سبیل اللہ کیاہے :صاحزادہ عزیز الرحمان درخواستی

 

خان پور (فیاض بلوچ سے)جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ عزیز الرحمان درخواستی نے کہاکہ اداروں کی آڑ لے کر غریب بے بس لوگوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے والے نام نہاد معززین کے خلاف میں نے ہمیشہ جہاد فی سبیل اللہ کیا ہے اور اب بھی خان پور کی ایک غریب خاتون زہراں بی بی کی جائیداد پر قبضہ کرنے والے مافیا کو سیاسی آشیر آباد کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا جاسکا اس لئے ہم اپنے فورم پر یہ احتجاج کررہے ہیں احاطہ عدالت میں ایک احتجاجی ریلی کی قیادت کرنے کے بعد احاطہ عدالت کے سامنے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری سرپرستی میں ایک مظلوم عورت کے گھر گھس کر غنڈہ گردی کرنے والے افراد کے خلاف ناجانے قانون نافذکرنے والے اداروں نے کیوں مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اگر ایسا واقعہ اپر پنجاب میں ہوتا تو خادم اعلیٰ پنجاب داد رسی کے لئے فوری پہنچ جاتے مگر ایک بااثر سیاسی گھرانے کے جشم وچراغ کی جانب سے ہونے والی ذیادتی پر خاموشی اور سرد مہری قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ ہم وکلاء برادری کی دلی عزت کرتے ہیں مگر اداروں کی آڑ لے کر قبضہ گروپوں کی تشکیل مذمت جاری رکھیں گے ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *