میپکو خان پور کی جانب سے روزانہ 18گھنٹے کی بجلی بندش کا اعلان، عوام میں بے چینی اور اضطراب کی کیفیت پھیل گئی

 

 

میپکو خان پور کی جانب سے روزانہ 18گھنٹے کی بجلی بندش کا اعلان، عوام میں بے چینی اور اضطراب کی کیفیت پھیل گئی

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) میپکو خان پو رنے لائن لاسز پورا کرنے کا نیا بہانہ ڈھونڈ لیا صبح 8سے شام 5بجے تک روزانہ 9گھنٹے مسلسل بجلی بند کرنے کا اعلان کردیا میپکو کی جانب سے زبانی جاری ہونے والے اعلانیہ میں کہاگیا ہے کہ 28اگست سے 31اگست تک روزانہ صبح 8بجے سے شام5 بجے تک گریڈاسٹیشن کی مرمت کی سلسلہ میں بجلی بند رہاکرے گی اس کے علاوہ شام 5بجے سے صبح 9بجے تک بھی ہرایک گھنٹے بعد دوگھنٹے کی بجلی بندش کا اعلان بھی کیاگیا ہے اس طرح خان پور کی عوام روزانہ 18گھنٹے کی بجلی بندش کا عذاب جھیلیں گے اس غیر قانونی اور من  مانی فیصلے  کا اعلان سننے بعد خان پور کی تاجر برادری ،علماء ،وکلاء ،کاروباری حلقوں اور سماجی تنظیموں میں بے چینی اور اضطراب کی کیفیت پھیل گئی ہے تاجروں اور علماء نے اپنے رد عمل میں  کہاکہ آج یہ اعلان واپس نہ لیا گیا تو پھر تمام حالات کی ذمہ داری میپکو حکام پر ہوگی اس سے قبل جون اور جولائی میں بھی مینٹیس کے نام پر بجلی بند کی جاتی رہی ہے دریں اثناء منگل کے روز میپکوکی جانب سے خان پور میں صبح 8بجے سے شام 5بجے بجلی بندش کے اعلان کی وجہ سے سکولوں میں ننھے منے طلباء وطالبات گرمی کی وجہ سے شدید پریشان رہے گورئمنٹ ایکسلینٹ لیبارٹی سکول میں بجلی بند ش کی وجہ سے 4کم سن بچے بہوش ہوگئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ان کو گھر پہنچا کر دیگر بچوں کو چھٹی کردی ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *