درخت لگانا عبادت اور صدقہ جاریہ ہے:اسسٹنٹ کمشنر مسز سمیرا فاروق

3-9-12ac

درخت لگانا عبادت اور صدقہ جاریہ ہے:اسسٹنٹ کمشنر مسز سمیرا فاروق

درخت لگانا عبادت اور صدقہ جاریہ ہے درختوں کی افزائش بڑھانے سے ماحول اور انسانی حیات بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر خان پور مسز سمیرا فاروق نے رینج فاریسٹ آفیسر خان پور سید توقیر اکمل بخاری کے ساتھ

 

درخت لگانا عبادت اور صدقہ جاریہ ہے:اسسٹنٹ کمشنر مسز سمیرا فاروق

خا ن پو ر(فیاض بلوچ سے ) درخت لگانا عبادت اور صدقہ جاریہ ہے درختوں کی افزائش بڑھانے سے ماحول اور انسانی حیات بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر خان پور مسز سمیرا فاروق نے رینج فاریسٹ آفیسر خان پور سید توقیر اکمل بخاری کے ساتھ شجر کاری مہم کے دوران اپنے دفتر میں پودا لگانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ شجر کاری مہم کے دوران خان پور میں ہزاروں درخت لگوائے جارہے ہیں خان پور کی اندرون شاہراوں پر بھی نئے درخت اور پودے لگوائے جارہے ہیں تاکہ ماحول اور آب وہوا بہتر ہوسکے انہوں نے مزید کہاکہ درخت انسانی حیات کے ذامن ہونے ساتھ ساتھ ضروریات زندگی میں بھی خصوصی اہمیت رکھتے ہیں اس موقع پر رینج فار لیٹ آفیسر سید توقیر حسن بخاری نے کہاکہ خان پور میں نئے درختوں اور پودوں کی افزائش کے لئے محکمہ جنگلات اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہاہے شہری اور سرکاری محکمہ جنگلا ت کی نرسری سے درخت اور پودے حاصل کرکے شجر کاری موسم میں ذیادہ سے ذیادہ درخت لگائیں انہوں نے کہاکہ درخت طوفان آندھیوں سیلاب کو روکنے کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہے انہوں نے کہاکہ خان پور می مختلف شاہراوں اور نہروں پر نئے درخت لگانے کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر محمد یوسف خان اور دیگر بھی موجو دتھے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *