حکومت پنجاب کی ہدایت پر پورے پنجاب کی طرح خان پور میں ڈینگی ڈے بھر پور طریقہ سے منایا گیا

2-9-12daingi

 

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پورے پنجاب کی طرح خان پور میں ڈینگی ڈے بھر پور طریقہ سے منایا گیا

خان پور (فیاض بلوچ سے ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر پورے پنجاب کی طرح خان پور میں ڈینگی ڈے بھر پور طریقہ سے منایا گیا اسسٹنٹ کمشنر سمیرا ربانی کی کال پر تمام محکمہ جات کے ملازمین ،آفیسران ،وکلاء برادری ،سول سوسائٹی این جی اوز کے نمائندگان خواتین ،صحافی برادری اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی تھانہ سٹی چوک سے اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں واک ہوئی جو جناح ہال پہنچی جناح ہال میں ڈینگی سیمنار منعقد ہوا واک اور سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ ڈی ایس پی عابد شیخ اختر ،ایم ایس ڈاکٹر سلیم ،ڈاکٹر آغا توحید ڈی ڈی او ایچ ،خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ ،حاجی مقبول احمد بھٹی ،اعجاز احمد عتیق گوندل ٹی ایم او،صدر بار ایسوسی ایشن جام عبدالمجید سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔اسسٹنٹ کمشنر سمیرا ربانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام پڑھ کا سنایا اور اپنے خطاب میں کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈینگی کے خلاف مہم شروع ہوچکی ہے اور آج خصوصی طور پر ڈینگی ڈے منایا جارہاہے انہوں نے کہاکہ وہ دفتر میں بیٹھ کر مہم کا حصہ نہیں بلکہ فیلڈ میں گلی گلی ،کوچہ کوچہ جاکر مہم چلائیں گی صفائی کی خود نگرانی کریں گی ٹی ایم او مشینری اورمین پاور کا بھر پور استعمال کرکے شہریوں کو اچھا ماحول دیں گے اس کے لئے انہیں سول سوسائٹی کی معاونت بھی درکار رہے گی ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *