سنی چوہان نے نئی تنظیم سازی کرکے لسانی تعصب کا خاتمہ کیا ہے:ڈاکٹرجنید محمود

 

سنی چوہان نے نئی تنظیم سازی کرکے لسانی تعصب کا خاتمہ کیا ہے:ڈاکٹرجنید محمود

خان پور (فیاض بلوچ سے ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنما ڈاکٹر جنید محمود چوہدری نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کا ہراول دستہ ضلعی صدر یوتھ ونگ عدنان رشید چوہدری کی قیادت میں مضبوط اور متحد ہیں انہوں نے کہاکہ سنی چوہان نے نئی تنظیم سازی کرکے لسانی تعصب کا خاتمہ کیا ہے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ میں ہرزبان بولنے والے نوجوان شامل ہیں انہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی سالوں سے مسلم لیگ یوتھ ونگ پر پنجابی لابی نے قبضہ کررکھا تھا وسیب میں بسنے والے سرائیکی ہمارے بھائی ہیں جن کو چند شر پسند عناصر نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے پارٹی سے دور رکھا تھا انہوں نے کہاکہ ہمارے قائدین میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف عام انتخابات میں جس شخص کو بھی پارٹی کا ٹکٹ دیں گے ان کی بھر پور طریقہ سے الیکشن مہم چلائی جائے گی ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *