شہر اور دیہات میں ہونے والے بجلی لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ہم نہیں:مشتاق حسین

 

شہر اور دیہات میں ہونے والے بجلی لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ہم نہیں:مشتاق حسین

خان پور(فیاض بلوچ سے ) ڈپٹی منیجر میپکو خان پور مشتاق حسین کچھی نے کہاہے کہ شہر اور دیہات میں ہونے والے بجلی لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ہم نہیں اور نہ ہی لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کرنا ہمارے بس میں ہے لوڈشیڈنگ کا ٹوٹل کنٹرول گریڈ اسٹیشن پر ہوتا ہے جبکہ لوگ ہمارے دفاتر میں احتجاج کرتے ہیں صحافیوں سے گفتگو کے دوران مشتاق حسین کھچی نے کہاہے کہ خان پو رمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول دس گھنٹے ہے مگر ہم خود پندرہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جھیل رہے ہیں ان حالات میں جب آئے روز بجلی کے پاور پلانٹ بند ہورہے ہیں ہم چوبیس گھنٹے کا شیڈول بھی جاری نہیں کرسکتے انہوں نے کہاکہ خان پور کے 132کے وی اے گریڈ اسٹیشن کو صرف 100کے وی اے بجلی فراہم کی جائے تو پھر ہم مقامی سطح پر تو بجلی پیدا کرنے سے رہے انہوں نے کہاکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں ۔سسٹم گریڈاسٹیشن کے کنٹرول می ہوتا ہے اور گریڈاسٹیشن کا کنٹرول مقامی ایکسین کے پاس نہیں ہوتا مگر ان کے تمام معاملات کی سز ا ہمیں بھگتنا پڑتی ہے ایکسین مشتاق حسین نے کہاکہ لوگ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے برا بھلا ہمیں کہتے ہیں اور احتجاجی جلوس بھی ہمارے دفاتر میں آتے ہیں مگر عوام الناس کو آگاہی کے لئے ضروری ہے کہ میپکو کے دفاتر افسران اور عملہ صرف گریڈسے آنے والی بجلی کی روانی قائم رکھنے کا ذمہ دار ہے ناکہ لوڈشیڈنگ کنٹرول کرنے کا ذمہ دار ہے انہوں نے کہاکہ کم والٹیج کا مسئلہ بھی میپکو کنٹرول سے ہوتا ہے مقامی طور پر کوئی ایساسسٹم نہیں ہے کہ ہم والٹیج کم کرسکیں

علاوہ ازیں خان پور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے بحران کی شدت اختیا ر کر رکھی ہے پندرہ گھنٹے سے زائد ہونے والی بجلی بندش نے شہریوں کو نفسیاتی مسائل سے دوچار کردیا ہے خصوصا رات کے اوقات کار میں بجلی بندش کا دورانیہ بڑہنے سے لوگوں کی نیند میں بھی شدید خلل پڑرہاہے شہریوں نے بجلی بندش کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *