تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خان پور میں پولیو کی افتتاحی مہم کا آغا ز کیا گیا

8-9-12polio

 

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خان پور میں پولیو کی افتتاحی مہم کا آغا ز کیا گیا

خان پور (فیاض بلوچ سے ) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خان پور میں پولیو کی افتتاحی مہم کا آغا ز کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سمیرا ربانی ،ایم پی اے میاں محمد اسلم ،چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ ،سابق تحصیل ناظم وامیدوار ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ (ن) حاجی مراد خان رند ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ(ن) چوہدری محمد صابر ،ایم ایس ڈاکٹر شاہد سلیم ،چیئرمین ضلع بحالی خان پور فیاض خان بلوچ ،چوہدری غلام رضا ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آغا توحید ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی راو محمد ظفر اقبال تھے ،جس میں چیف آئی پی آئی فیڈریشن رحیم یارخان شبیر احمد تھہیم ،ڈاکٹرجام اکبر مڑل نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو مہمان خصوصی کے ہاتھوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو ایمیگریشن کا افتتاح کر ایا اس موقع پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ہیلتھ آفس تک پولیو واک کیا گیا ۔پولیو واک سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آغا توحید نے کہاکہ پولیو جیسے موذی مرض سے نمٹنے کے لئے ٹوٹل 328موبائل ٹیمیں 398پاور مین تشکیل دی گئی ہیں جو کہ ٹارکٹ 161781پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں گے انہوں نے کہاکہ پولیو مہم 10ستمبر سے 12ستمبر تک جاری رہے گی ،ہر یونین کونسل مختلف سکولوں کالجوں میں ٹیمیں جاکر انکاری بچوں کو پولیو کےقطرے پلائیں گے اس موقع پر تمام شرکا  نے اپنے اپنے علاقوں میں پولیو ہیلتھ ٹیموں کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *