وزیر ستان میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوانوں کو قتل کیاجارہاہے:کاشف رندھاوا

8-9-12yout1

 

وزیر ستان میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوانوں کو قتل کیاجارہاہے:کاشف رندھاوا

خان پور (سلیمان نواز سے )  وزیر ستان میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوانوں کو قتل کیاجارہاہے زرداری ٹولے نے ملک وقوم کو امریکہ کے پاس گروی رکھ دیاہے حکمران ٹولے وزراء کی اکثریت سزا یافتہ دیگر پر بھی مقدمات زیر سماعت ہیں نااہل حکمرانوں نے نئی نسل کو اندھیروں میں دھکیل دیاہے مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آنے کے بعد پنجاب کی طرح دیگر صوبوں میں بھی نوجوانوں کے لئے مراعات کا اعلان کرے گی ان خیالات کا اظہا رمسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب کاشف نواز رندھاوا نے یوتھ ونگ کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف سیاسی پلیٹ فارم پر نوجوانوں کو فرنٹ لائن میں دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ ملک وقوم کے بہتر مستقبل کے لئے بھر پور طریقہ سے کام کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ فلسطین ،افغانستان اور دیگر اسلامی ممالک کے بعد امریکی خوانخوار نظریں پاکستان پر ہیں ،صدر زرداری امریکی احکام مان کر اپنے ہی ملک کے نوجوانوں کو قتل کروا رہے ہیں ہمارا ملک نظریہ اسلام کے تحت وجود میں آیا تھا لیکن حکمرانوں نے اسے امریکہ کالے پالک بنادیاہے انہوں نے کہاکہ خان پور یوتھ ونگ کے جوانوں کی دھوم پورے پنجاب میں ہے آج ہزاروں نوجوانوں پر مشتمل ریلی اور کنونش اس بات کا ثبوت ہے کہ یوتھ میاں نواز شریف  کے ساتھ ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عدنان رشید چوہان ،سینئر نائب صدر سلیمان نواز ،تحصیل صدر تنویر بلوچ ،سٹی صدر جنید محمود اور ملک محمد اسلم نے بھی خطاب کیا کنونشن میں صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف نواز رندھاوا نے یوتھ ونگ کے نئے عہدیداروں کو نوٹفکیشن جاری کئے جس کے مطابق تحصیل صدر تنویر بلوچ ،نائب صدر قیصر پٹھان ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شہباز ،اور سٹی صدر ڈاکٹر جنید محمود ،سینئر نائب صدر ملک منور علی نائب صدر حاجی اسلم رند ،شفیق رحمانی ،جام خالد ،اور جام خادم جبکہ جنرل سیکرٹری ملک ندیم ،ایڈیشنل سیکرٹری رانا نوید اسلام ،جوائنٹ سیکرٹری علی افضل اور سنی لودھی ہوں گے جبکہ حلقہ 289 کے آرگنائزر شاہد خان میرانی اور ماڑی اللہ بچایا کے آرگنائزر منیر چوہدری ،اور شعبہ خواتین کے لئے مس ظل ہماء کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا دریں اثناء چوہدری کاشف نواز رندھاوا کے استقبال کے لئے یوتھ ونگ (ن ) کے ہزاروں کا رکنوں نے ریلی نکالی ریلی میں سہجہ ،گڑھی اختیار خان ،باغوبہار ،سٹلائٹ ٹاون ،لشکری ٹاون اور دیگر علاقوں سے نوجوانوں نے جلوس کی شکل میں شرکت کی ریلی پاکستان چوک سے شروع ہوئی اور بائی پاس روڈ چوک نواں کوٹ سے ہوتی ہوئی جناح ہال بلدیہ پہنچی تو سابق ایم این اے میجر (ر) تنویر حسین سید ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی راو ظفر اقبال ،چوہدری پرویز ،سابق تحصیل ناظم حاجی مراد خان وائس چیئرمین ضلعی ایجوکیشن کمیٹی عبداللہ قریشی ،ٹکٹ ہولڈر چوہدری صابر علی ،غلام رضا ،چوہدری احسن سیال اور دیگر نے ریلی کا استقبال کیا اور کاشف رندھاوا کو پھولوں کے ہار پہنائے نوجوانوں نے پھولوں کی منوں پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر جھومر ڈالی کنونشن میں بلوچ اتحاد کے نوجوانوں نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف نواز رندھاوا نے کہاکہ کچھ لوگ جعلی یوتھ ونگ اور خود ساختہ عہدیدار بنے ہوئے ہیں (ن ) لیگ سے ایسے لوگوںکا کوئی تعلق نہیں ہے خان پور یوتھ ونگ کی بہترین کارکردگی کی رپورٹ اعلٰی قیادت کو پیش کریں گے انہوں نے کہاکہ آئندہ ماہ صوبائی صدر عابد شیر علی خان پور کا دورہ کریں گے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *