تعلیم کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں:محمد طارق جاوید

11-9-12edu

 

تعلیم کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں:محمد طارق جاوید

خان پور (نامہ نگار) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) محمد طارق جاوید نے کہاہے کہ تحصیل خان پور کے تمام پرائمری اور مڈل سکولوںمیں حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی مچھر کے خاتمہ  کے لئے سپرے کے ساتھ ساتھ معیار تعلیم کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے بتایا کہ تحصیل خان پور میں 223پرائمری سکولوں 39مڈل سکولوں اور 59مسجد مکتب سکولوں میں 2000سے زائد اساتذہ تدریس کا نظام بطور احسن چلارہے ہیں اور میرے علاوہ اسسٹنٹ ایجوکشن آفیسران ان کی کارگزار کو روزانہ کی بنیاد پرمانیٹر کرتے ہیں محمد طارق جاوید نے مزید کہاکہ میرے بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خان پور چارج سنبھالنے کے بعد اساتذہ کی سکولوںمیں حاضری کو 100فیصد یقینی بنایا گیا ہے جبکہ غیر حاضراساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ لائق طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے ہرممکن اقداما ت بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ سکولوں میں ناموجود سہولیات میسر کرنے کیلئے بھی مکمل کوششیں کی جارہی ہیں ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *