سرائیکی صوبہ بننے کے خلاف نہیں مگر بہاول پور صوبہ بحالی کی تحریک کا حق پہلے ہے:محمد علی درانی

11-9-12durani

 

سرائیکی صوبہ بننے کے خلاف نہیں مگر بہاول پور صوبہ بحالی کی تحریک کا حق پہلے ہے:محمد علی درانی

خان پور (نامہ نگار ) تحریک صوبہ بحالی بہاول پور کے قائد وسابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات وسابق سینیٹر محمد علی درانی نے کہاہے کہ تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے خلاف سوداگروں اور چال بازو ں نے منظم سازش شروع کردی ہے اور بارہ رکنی قومی کمیشن بھی اسی سازش کا ایک حصہ ہے جسے ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں خان پور میں سابق کونسلر ومسلم لیگی رہنما میاں طارق جاوید اور سابق تحصیل ناظم حاجی محمدمراد خان کی رہائش گاہوں پر الگ الگ تاجروں وکلاء ،معززین شہر اور سیاسی وسماجی رہنما سے گفتگو کے دوران انہوںنے کہاکہ بہاول پور صوبہ بحالی کی تحریک کو دبانے کے لئے دیگر صوبوںکا نعرہ لگوایا گیا اور فرحت اللہ بابر جیسے غیر متعلقہ شخص کو 12رکنی کمیشن کا چیئرمین نامزد کردیاگیا تاکہ یہ معاملہ کٹھائی میں پڑجائے محمد علی درانی نے کہاکہ ہم 17ستمبر کو بہاول پور میں بہاول پور کانفرنس منعقد کررہے ہیں جس میں دانشو ر،وکلاء ،تاجر ،سیاسی قائدین ،چیمبر آف کامرس کے لوگ علماء اور خواتین شامل ہوں گے جن سے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کی جائے گی انہوںنے کہاکہ بہاول پور صوبہ کی حدود سمیت دیگر تمام چیزوں کا تعین موجود ہے ہم سرائیکی صوبہ بننے کے خلاف نہیں مگر بہاول پور صوبہ بحالی کی تحریک کا حق پہلے ہے ہم بہاول پور کے غریب لوگ ڈیرہ غازی خان کے وڈیروں کے زیر سایہ پرورش نہیں پاسکتے انہوںنے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں دوقراردادیں پاس کیں جس میں پہلی قرارداد بہاول پور صوبہ کی بحالی بارے تھی جوکہ تاریخی ہے انہوںنے کہاکہ صوبوں کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے بننے والے کمیشن میں صوبہ بہاول پور سے صرف دوممبران ہیں جبکہ صرف ملتان سے 5ہیں اسی طرح 12رکنی کمیشن میں حکومت سے 8اور اپوزیشن سے 4اراکین لئے گئے ہیں جوکہ دھاندلی پروگرام کے علاوہ کچھ نہیں انہوںنے کہاکہ بہاول پور صوبہ کی بحالی کیلئے آئین میں صرف 4ترامیم کی ضرورت ہے محمد علی درانی نے کہاکہ یہاں تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کا سودا کرنے والے بھی میدان اتر آئے ہیں اور صرف چولستان اور بہاول پور کے وسائل پر قبضہ کرنے کی غرض سے جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر بہاول پور کو اس کا دارالحکومت بنانے کی باتیں بھی کی جارہی ہیں مگر ہم بحالی صوبہ بہاول پو رکے علاوہ کسی بات پرراضی نہیںہوں گے بہاو ل پور کی عوام کامطالبہ 1955کے سٹیٹس پر صوبہ کی بحالی ہے اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے میاں شاہد انجم ،میاں طارق جاوید ،حاجی محمد مراد خان ،خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ ،سابق صدر چیمبر آف کامرس میاں محمود احمد ،سابق نائب تحصیل ناظم حاجی ارشد جاوید ،صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی مقبول احمد بھٹی ،صدرکریانہ مرچنٹ چوہدری ظہیر احمد ،چوہدری طارق علی اور دیگر نے کہاکہ ہم بحالی صوبہ بہاول پور کی تحریک کو ہرصورت کامیاب بنائیں گے اس موقع پر سابق صدر بار محمد افضل چوہدری ،چوہدری صابر حسین ،میاں محمد ریاض ،سابق ناظم عبدالحمید عباسی،ممبرچیمبر آف کامرس محمد انور عباسی ،جاوید لبانہ ،حاجی امام بخش مظہر،سابق ناظم ڈاکٹر محمد یوسف ،میاں نذیررحمانی ،بشیر خان کونسلر ،ملک منور کونسلر،اسلم رند ،سلیم خان ،انور گجر ،صابر خان کورائی سابق ممبر ضلع کونسل ،ندیم رحمانی ،چوہدری محمدزاہد ،ڈاکٹر شاہد حنیف ،میاں فیض رسول ،شیخ ریاض الدین،حافظ محمد افتخار بنی ،ملک خوشی محمد شاہین ،ابرار حسین حاشر ،جام احمد ستار لاڑ ،ریاض سنارا ،نعیم الدین قریشی ،چوہدری محمد ارشد ،جلیل خان بلوچ،فضل الرحما ن ساجد عزیز سمیت دیگر افراد بھی دونوں پروگراموں میں موجود تھے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *