پولیس کے اولین فرائض میں عوام کی جان ومال کا تحفظ ہے:ایس ایچ او سٹی اظہر جاوید

11-9-12sho

 

پولیس کے اولین فرائض میں عوام کی جان ومال کا تحفظ ہے:ایس ایچ او سٹی اظہر جاوید

خان پور(فیاض بلوچ سے ) جرائم کے خاتمہ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے کئے جانے والے اقدامات پولیس کی بہتر ین اور عملی کارگزاری کا منہ بولتا ثبوت ہے شہری پولیس کے ہر اچھے اقدام کی پزیرائی کرے گی ان خیالات کااظہار سابق وائس چیئرمین بلدیہ میاں شہزاد انور چوہدری ممبر چیمبر آف کامرس رحیم یارخان محمد انور عباسی ،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی رہنما سلیمان نوا ز،سٹی صدر یوتھ ونگ ڈاکٹرجنید محمود ،اسعد شاہ اعجاز خان سرکی اور دیگر شہریوں پرمشتمل وفد نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او اظہر جاوید کو پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکووں کی ہلاکت پر مبارکباد دینے کیلئے آنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا شہریوں نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او اظہر جاوید کو پھولوں کے ہار پہنائے اور کہاکہ پولیس کی کارگزاری ڈی پی او رحیم یارخان سہیل ظفر چٹھہ اور ضلعی پولیس کی کارگزاری سے عوام مطمئن ہیں اس موقع پر تھانہ سٹی کے انچارج ایس ایچ او اظہر جاوید نے کہاکہ پولیس کے اولین فرائض میں عوام کی جان ومال کا تحفظ ہے جسے یقینی بنانے کیلئے ڈی پی او رحیم یارخان کی قیادت میں پولیس پورے فرض شناسی نے نبھارہی ہے اور آئندہ بھی اپنے فرائض کو ہر صورت نبھایا جائے گا انہوںنے حوصلہ افزائی کے لئے آنے والے شہریوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *