میاں شہزاد انور چوہدری

shahzad p

میاں شہزاد انور چوہدری

سابق وائس چیئرمین بلدیہ  رہنما مسلم لیگ (ن)

 

 

میاں شہزاد انور چوہدری مسلم لیگ (ن) سے آخری حدوں تک پیار کرنے والے متوالے ہیں ۔جنہوں نے 1986میں زمانہ  طالب علمی سے ایم ایس ایف سے وابستگی اختیار کی 1990-93کے انتخابات میں ان کی قیادت میں ایم ایس ایف نے قومی وصوبائی انتخابات میں مؤثر ترین کردار ادا کیا ۔1997میں تعلیم سے فارغ ہوکر سیاسی میدان میں اترے تو پہلے ہی مرحلہ میں میونسپل کونسلر منتخب ہوئے وائس چیئرمین ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل 74/Eمیں ناظم کا الیکشن لڑا تمام سیاسی لوگوں کی مخالفت کے باوجود حلقے کے لوگوں نے ان کو بھر پور پزیرائی دی گو کہ وہ کامیاب نہ ہوسکے لیکن ان کو ملنے والے ووٹ علاقے کے لوگوں کی ان سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں وہ صرف سیاسی رہنما نہیں بلکہ سرگرم سماجی کارکن ہیں شہر کی تعمیر وترقی اور لوگوں کے مسائل کےحل میں دلچسپی رکھتے ہیں اپنے سیاسی سفر میں آمریت اور ہرمشکل دور میں وہ ثابت قدمی سے مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رہے ۔تحریک نجات میں قیدوبند کے حالات سے بھی گزرے لیکن مسلم لیگ (ن) سے وابستگی نہ چھوڑی ،وہ سیاسی وجمہوری جدوجہد میں خان پور سے اگلی صفوں میں شامل رہے ہیں ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *