بارش کےبعد ہونے والی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا:چوہدری محمد اعجاز شفیع

12-9-12mpa

 

بارش کےبعد ہونے والی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا:چوہدری محمد اعجاز شفیع

خان پور (فیاض بلوچ سے ) سابق صوبائی وزیر بیت المال پنجاب وممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہاہے کہ بارش کےبعد ہونے والی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا خصوصا ًصحت وصفائی کے حوالے سے انتہائی بہترین انتظامات کی ضرورت ہے ،اسسٹنٹ کمشنر آفس خان پور میں اسسٹنٹ کمشنر مسز سمیرا فاروق ربانی کے ہمراہ تحصیل بھر کے محکموں کے افسران سے خصوصی میٹنگ کے دوران انہوں نے محکمہ صحت ،ریونیو ،ایجوکیشن ،سول ڈیفنس ،ٹی ایم اے اور محکمہ انہار سمیت دیگرافسران کو ہدایت کی کہ بارش کے بعد خصوصاًانسانو ں اور جانوروں میں پیدا ہونے والی صورتحال اور بیماریوں بارے اگاہی اور موثر علاج کی ضرورت ہے انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خان پور کےایم ایس ڈاکٹر شاہد سلیم میاں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آغا توحید اور ویئرنٹری ڈاکٹر طاہرہ یاسمین کو ہدایت کی کہ بارش کے بعدانسانوں میں ہیضہ ،گیسٹرو ،ڈائریا ،ڈینگی اور مچھروں کیوجہ سے ملیریا سمیت دیگر امراض کے علاج کے لئے پیشگی انتظامات کرلئے جائیں اور شہریوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی بہترین سہولیات میسر کی جائیں انہوں نے تحصیل میونسپل آفیسر اعجاز احمد عتیق کو ہدایت کی کہ شہر بھر سے گلی محلوں گھروں اور سرکاری عمارت سے بارش کا پانی اگلے 24گھنٹوں تک ہرصورت نکال لیا جائے جبکہ محکمہ انہار کے ایکسین ملک فیض الرسول گھلو کو ہدایت کی گئی وہ نہروں کے پشتوں کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کریں اسی طرح ریونیو کے تحصیلدار چوہدری الماس احمد کو ہدایت کی گئی کہ وہ علاقوں اور شہر میں ہونے والے نقصانات کا سروے کریں اور فصلوں کے نقصان بارے رپورٹ بھی تیار کریں ایم پی اے چوہدری محمد اعجاز شفیع نے وینٹرنری ڈاکٹر طاہرہ یاسمین کو ہدایت کی کہ دوردراز علاقوں تک جانوروں کو حفاظتی ویکسین کی فراہمی یقینی بنائیں اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ مسز شگفتہ رحمان نے بتایا کہ ان کے کافی سکولوں کوبارش سے نقصان ہوا ہے جس پر محکمہ بلڈنگ کو سرکاری عمارت اور سکولوں کی بلڈنگز چیک کرنے کے احکامات دیے گئے بعدازاں ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر افتخار قریشی کو بھی ایم پی اے چوہدری محمد اعجازشفیع نے ضلع بھر کی عوام کو صحت کی سہولیات بہترین انداز میں فراہم کرنے کی ہدایت کی میٹنگ میں ڈینگی بارے احتیاطی تدابیرپر شعور اجاگر کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر مسز سمیرا فاروق نے تفصیلی بریفنگ دی ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *