شدید بارشوں کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کو نقصان ہوا مکانات اور کھڑی فصلیں تباہ وبرباد ہوچکی ہیں

12-9-12sarway

 

شدید بارشوں کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کو نقصان ہوا مکانات اور کھڑی فصلیں تباہ وبرباد ہوچکی ہیں

خان پور(فیاض بلوچ سے) شدید بارشوں کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کو نقصان ہوا مکانات اور کھڑی فصلیں تباہ وبرباد ہوچکی ہیں تحصیل خان پور کو آفت زدہ قرار دیا جائے او رنقصانات کا ازالہ کیاجائے ان خیالات کا اظہار سروے میں کاروباری شخصیات ممبرچیمبر آف کامرس حاجی سلیم بھلر ،سابق ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ (ن) چوہدری صابر علی ایڈووکیٹ ،سابق ڈویژنل صدر علماء مشائخ کونسل ڈاکٹر شاہد حنیف چوہدری ،چیئرمین افیئر کمیٹی تحصیل کونسل ملک خوشی محمد ایڈووکیٹ ،سابق کونسلر حنیف ملک ،تحریک انصاف کے رہنما رانا سیف اللہ ،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے تحصیل نائب صدر قیصر خان پٹھان اور دیگر نے کیا انہوں نے کہاکہ شدید بارشوں کی وجہ سے پسماندہ علاقے ملیامیٹ ہوچکے ہیں لاکھوں ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ وبرباد ہوچکی ہیں کاروبارختم ہوچکاہے درجنوں اموات ہوچکی ہیں دیہاڑی دار طبقے اور چھوٹے کاروباری حضرات کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں خان پور کو آفت زدہ قرار دے کر خصوصی فنڈ کا اعلان کریں تاکہ غریب اور بے سہارا طبقے کو پاوں پر کھڑا ہونے میں مدد مل سکے انہوں نے مطالبہ کیا کہ خان پور کو پانچ سال کے لئے ٹیکس فری زون قرار دیا جائے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *