بارش اور سیوریج کے گندے پانی سے محکمہ جنگلات کے لاکھوں مالیت کے پودے ضائع ہونے کا خدشہ ہے :سید توقیر اکمل بخاری

13-9-12janglat

 

بارش اور سیوریج  کے گندے پانی سے محکمہ جنگلات کے لاکھوں مالیت کے پودے ضائع ہونے کا خدشہ ہے :سید توقیر اکمل بخاری

خان پور (فیاض بلوچ سے ) بارش اور سیوریج کا گندہ پانی محکمہ جنگلات کے دفتر اردگر د جمع ہونے کی وجہ سے کی وجہ سے تعفن پھیلنے کے علاوہ محکمہ جنگلات کی نرسری میں لگے لاکھوں مالیت کے پودے ضائع ہونے کا خدشہ پید ا ہوگیا اس سلسلہ میں رینج فارسٹ آفسیر خان پور سید قوقیر اکمل بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بارش کے باعث پوری منظور کالونی اور محلہ محمد پورہ کا پا نی جس میں سیوریج کا پانی بھی شامل ہے محکمہ جنگلات کے دفتر اور ملازمین کی رہائش گاہوں کے باہر جوہڑ کی شکل میں جمع ہوکر ناصرف تعفن پھیلا رہاہے بلکہ محکمہ جنگلات کی نرسری میں موجود لاکھوں مالیت کے قیمتی پودں کو بھی نقصان پہنچ رہاہے اس کے علاوہ گندے پانی سے مچھروں کی بہتات ہے جس سے بیماریاں پھیلنےکا خدشہ پیدا ہوگیاہے سید توقیر اکمل بخاری نے بتایا کہ ہم نے گندے پانی کے اخراج کی خاطر ٹی ایم او سمیت متعلقہ افسران کو بارہا کہاہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی انہوں نے مطالبہ کیا فوری طورپر محکمہ جنگلات کے دفاتر کے چاروں اطراف کھڑے گندے پانی کو نکلوایا جائے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *