لیڈی ہیلتھ سپروائر رخسانہ عفت سے خان پور کا اضافی چارج واپس لے لیا

 

لیڈی ہیلتھ سپروائر رخسانہ عفت سے خان پور کا اضافی چارج واپس لے لیا

خان پور (فیاض بلوچ سے ) ضلعی کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی ڈاکٹر عامر حسین نے خان پور کی 22لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تحریری درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے لیڈی ہیلتھ سپروائر رخسانہ عفت سے خان پور کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے جس کے بعد لیڈی ہیلتھ سپروائزر رخسانہ عفت اور اس کے خاوند اختر عالم نے اپنے خلاف درخواست دینے والی ہیلتھ ورکرز اور اسکے رشتہ داروں کو سنگین تنائج کی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں اور گذشتہ دنوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کی کوریج شائع کرنے والے صحافیوں کو جھوٹے واقعات بنا کر مقدمات کے اندراج کی دھمکیاں دی ہیں اس سلسلہ میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک بلیک میلر سیاسی گروپ کی آشیر باد کے باعث رخسانہ عفت اور اسکے خاوند نے خبریں شائع کرنے والے صحافیوں کے خلاف جھوٹے واقعات بنا کر کاروائی کی تیاریاں بھی شرو ع کردی ہیں دوسری طرف خان پور کی 22لیڈی ہیلتھ ورکرز نے رشوت خور لیڈی ہیلتھ سپروائزر رخسانہ عفت کو تبدیل کرنے پر ضلعی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عامر حسین کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہاہے کہ رخسانہ عفت اور اس کا خاوند اختر عالم ایک بلیک میلر گروہ سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے رحیم یارخان کے سابقہ ای ڈی او ہیلتھ کیپٹن (ر) مشتاق کو بھی یرغما ل بنائے رکھا تھا اب مڈبھورہ میں بھی ہیلتھ ورکرز کی کرپشن کے ذریعہ زندگی اجیرن بنار کھی ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *