اسلام کے خلاف بنائی جانے والی فلم پر امریکی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

16-9-12raily1

 

اسلام کے خلاف بنائی جانے والی فلم پر امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

خان پور (فیاض بلوچ سے) قومی امن کمیٹی برائے بین المذہب ہم اہنگی ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پریس کلب خان پور میں امریکہ کے پادری نے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے اور فلم بنائی گئی ہے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سول سوسائٹی اور تمام مکتبہ ہائے فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی تحصیل صدر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم اہنگی ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ساجد محمود خان کی قیادت میں احتجاج کیا گیا بھر پور انداز میں مذمت کی جاتی ہے اور مغربی ممالک کی اشیا کا بائیکاٹ کیا جاتاہے خاص طور پر امریکہ کو اب ہوش کے ناخن لینا ہوں گے اس موقع پر ڈاکٹر امن جابر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ہیومن رائٹس ،وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد اسلم ،صدر انجمن تاجران سبزی منڈی جدید محمد حنیف قریشی ،سابق کونسلر چوہدری طارق غنی ،اے ڈی چوہدری ،کونسلر ملک منور علی ،نائب صدر غلہ منڈی جدید شیخ وقار الدین ،تحریک خلافت کے امیر فرحان جاوید ،محمد آصف محمد اسلم محمد سلیمان نواز محمد عرفان ودیگر نے کہاکہ یہودونصاریٰ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا چھوڑ دیں ورنہ ان کی اینٹ سے اینٹ بجادی جائے گی ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *