سوسائٹی کے ممبران بارش کے متاثرین کی ہرممکن مدد کریں گے :داکٹر شاہد حنیف چوہدری

shahid

 

سوسائٹی کے ممبران بارش کے متاثرین کی ہرممکن مدد کریں گے :داکٹر شاہد حنیف چوہدری

خان پور (فیاض بلوچ سے ) سوسائٹی فا ر ہیومن رائٹس کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سرپرست ضلع رحیم یارخان حاجی مراد خان رند ضلعی صدر ڈاکٹر شاہد حنیف چوہدری مرکزی دفتر میں منعقد ہوا ۔جس میں تحصیل صدر شیخ ریاض الدین ،نعیم الدین قریشی ،میاں محمد عالم ،میاں محمد صابر ،چوہدری محمد ارشد ،احسن مشتاق سیال ،محمد صادق رند ،گل زمان پٹھان ،حاجی بشیر پٹھان ،عتیق الرشید جتوئی ،حاجی ریاض زرگر کے علاوہ درجنوں عہدیداروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع رحیم یارخان کی چاروں تحصیلوں نے بارشوں کے باعث نقصانات کی رپورٹ عہدیداروں نے پیش کی ۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی مراد خان رند نے بتایا کہ مون سون کی بارشوں سے ضلع رحیم یارخان کی چاروں تحصیلوں میں 375کچے مکانات منہدم ہوئے 98مکانات کو جذوی نقصان ہوا جبکہ اکثر مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 265افراد شدید زخمی ہوئے انہوں نے کہاکہ بارشوں سے عوام کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا بیشتر دیہی علاقوں میں کھڑی کپاس او رکماد کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ،انہوں نے بتایا کہ سوسائٹی ممبران اپنی مدد آپ کے تحت گھر گھر جاکر متاثرین کے مسائل سنے ضلعی انتظامیہ نے بارشوں کی تباہ کاریوں پر کا ن تک نہ دھرے اس موقع پر ڈاکٹر شاہد حنیف  چوہدری نے کہاکہ متاثرین بارش کی ہرممکن مدد کے لئے سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے ممبران کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جنہیں ہرممکن امدا دفراہم کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ چند مفاد پرست این جی اوز اربوں روپے کی گرانٹ متاثرین کے نام پر لے کر خود ہڑپ کرچکے ہیں ۔مزدور پیشہ افراد جن کی شدید بارشو ں کی وجہ سے مکانات منہدم ہوئے وہ یارومدد گار کھلے آسمان تلے زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں مگر نام نہاد کاغذی این جی اوز متاثرین کے نام پر بیرونی ممالک سے امداد کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کررہے ہیں ضلعی انتظامیہ کوچاہئے کہ ایسی این جی اوز کے خلاف مقدمات کا اندراج یقینی بنائیں اس موقع پر مشترکہ طورپر ضلع رحیم یارخان کی چاروں تحصیلوں کو آفت زدہ قرار دینے کی قرار داد منظور کرکے وزیر اعلی ٰٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو بذریعہ فیکس ارسال کی گئی ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *