اندرون شہر کے ہزاروں باسی 8سالوں سے بدترین اور غلیظ ماحول میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں:حاجی مقبول احمد

17-9-12tma1

 

اندرون شہر کے ہزاروں باسی 8سالوں سے بدترین اور غلیظ ماحول میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں:حاجی مقبول احمد

خان پور (فیاض بلوچ سے ) اندرون شہر کے ہزاروں باسی 8سالوں سے بدترین اور غلیظ ماحول میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں سٹرکیں گندے نالوں اور گلیاں گڑوں کا روپ دھار چکی ہیں پورا علاقہ بیماریوں کی لپیٹ میں ہے صدر مرکزی انجمن تاجران تحصیل خان پور مقبول احمد بھٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام اپنے کھلے خط میں لکھا ہے کہ گذشتہ 8سالوں سے پرانا سینما روڈ محلہ عظیم شاہ ،محلہ صدی وال ،محلہ خواجگان ،محلہ یارشاہ ،محلہ ٹھٹھاراں ،وٹرنری ہسپتال روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج کا گندہ پانی ہروقت گلیوں اور سٹرکوں پر کھڑ ارہتا ہے دوڈپٹی کمشنر چار اسسٹنٹ کمشنر ایک تحصیل ناظم ان جگہوں کا کئی مرتبہ دورہ کرچکے ہیں پورے علاقہ کے ہزاروں مکین وبائی بیماریوں کے دہانے پر ہیں معصوم بچے حیضہ کا شکار ہورہے ہیں علاقہ کاروبار تباہ ہوچکے ہیں گندے پانی کی وجہ سے مساجد نمازیوں سے خالی ہیں لیکن ابھی تک اس غلیظ ماحول سے نجات کی کوئی صورت نظر نہیں آتی انہوں نے کہاکہ اپر پنجاب کے لوگ سپیڈی روڈ سے لطف اندوز ہورہے ہیں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور کے اندرون شہر کے گندے پانی میں کھڑے ہوسکتے ہیں تو ہمیں صرف پانچ منٹ دے دیں ورنہ اپنی حکمرانی کا حق صرف لاہور اور اپر پنجاب تک محدود رکھیں انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے مطالبہ پر فوری عمل نہ کیا گیا تو وزیر اعلیٰ کا دورہ بہاول پور ڈویژن پر علاقہ میں احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کھلے خط میں گندے پانی سے بھری گلیوں اور سٹرکوں کی تصاویر بھی اویزاں کی ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *