مالک مکان مسلح ساتھیوں کے ہمراہ بیوہ کے گھر گھس گیا

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) مالک مکان مسلح ساتھیوں کے ہمراہ بیوہ کے گھر گھس گیا تشدد سامان چھین کرگھر سے نکال دیا ،رحمان پوریہ کی سکونتی بیوہ خاتون غلام فاطمہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس نے محمد اجمل سے مکان کرایہ پرحاصل کیا اور باقاعدگی سے کرایہ دیتی رہی گذشتہ دنوں مالک مکان اجمل اپنے دیگر ساتھیوں رشید وغیرہ کے ساتھ زبردستی اس کے گھر داخل ہوکر وہاں سے نقدی اور دیگر سامان چوری کرلیا اور زبردستی مکان خالی کرنے کی دھمکی دی بیوہ خاتون نے بتایا کہ میں نے کاروائی کے لئے سٹی پولیس کو درخواست دی جس پر کاروائی نہ ہوئی تو اسی درخواست کی رنجش پر 20ستمبر کو دوبارہ مالک مکان اپنے دیگر ساتھیوں اور خواتین کے ساتھ زبردستی گھر کے تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوگیا قیمتی سامان چوری کرلیا اور باقی سامان باہر پھینک کر زبردستی مکان پر قبضہ کرلیا بیوہ خاتون نے ڈی پی او رحیم یارخان سے کاورائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

خان پور (فیاض بلوچ سے ) گھریلو چپقلش کےباعث 25سالہ نوجوان نے ٹرین کے آگے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا یہ واقعہ خان پور کے شہری علاقہ 5موری کے قریب پیش آیا جہاں موضع مڈبھورہ کے رہائشی طارق علی ولد غلام حسین کا اپنے گھر والوں سے جھگڑا ہوا جس نے اسی رنجش پر فرید ایکسپریس کے سامنے کود کر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا نوجوان کی عمر 25سال بیان کی جاتی ہے جس کی شناخت اس کی جیب سے نکلنے والی جٹ سے کی گئی ورثانے نعش وصول کرلی ہے ۔

خان پور (فیاض بلوچ سے ) لڑائی جھگڑے کی شکائت لیکر جانے والے شہریوں پر میڈیکل سٹور مالکان اور رشتہ داروں کا بہیمانہ تشدد موبائل فون نقدی چھین لی مقدمہ درج ،گذشتہ روز ماڈل ٹاون میں علی میڈیکل سٹور پر ملازم لڑکے نے نذدیکی دوسرے میڈیکل سٹور پر کام کرنے والے لڑکے حسنین علی کو مارا پیٹا جس کی شکایت حسنین علی کا والد محمود اور چاچا فاروق اور عبدالروف لیکر سٹور مالکان راو عتیق اور راو اکرم کے پاس گئے تو انہوں نے اپنے دیگر 30کے قریب رشتہ داروں کی مدد سے تینوں پر تشدد کرنے کے بعد ان سے موبائل فون اور نقدی چھین لی سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *