توہین آمیز امریکی فلم کے پروڈیوسر سے لیکر اسے بنانے اور چلانے والے ہر گستاخ کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے

22-9-12apc01

 

خان پور(فیاض احمد بلوچ سے ) آل پارٹیز مجلس تحفظ ناموس رسالت ﷺْ خان پور کے زیر اہتمام  تحفظ ناموس رسالت ﷺ پر درانی چوک میں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیاگیا جس سے میاں سراج احمد دین پوری سجاد ہ نشین دین پور شریف سابق مشیر برائے مذہبی امور ،میاں عبدالستار ایم این اے ،حاجی مطیع الرحمان درخواستی ،قاری عبدالوکیل صدیقی ،سید محمد فارو ق شاہ سجادہ نشین گڑھی شریف ،خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ ،میجر (ر) تنویر حسین سید سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ، مولانا حماد اللہ درخواستی ،حاجی مقبول احمد بھٹی ،مولانا خلیل الرحمان درخواستی ،راو ظفر اقبال چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ،شیخ نصیر احمد ،چوہدری محمد انور ،حافظ احمد رضا سعید ی ،خواجہ رفیق احمد ،زبیر سبحانی ،میاں سمیع اللہ ایڈووکیٹ ،سید محمد عابد شاہ ،حافظ عزیز الرحمان درخواستی ،پروفیسر محمد محسن رحمانی ،علامہ عبدالجبار درخواستی ،ڈاکٹر محمد الیاس ،چوہدری ظہیر احمد ،قاری محمد بلال ،رانا نثا ر احمد ،طارق محمود فاروقی ،کاشف چوہدری ،محمد فرحان ،خورشید خان ،مختار گجر ،ندیم جاوید ،راو محمد اسلم نے خطاب کیا مقررین نے اپنے خطابات میں کہاکہ اسلام مخالف امریکی فلم سے پوری دنیا کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں توہین آمیز امریکی فلم کے پروڈیوسر سے لیکر اسے بنانے اور چلانے والے ہر گستاخ کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے اور عالمی سطح پر تما  م انبیاء کرام ،الہامی کتابوں کی شان میں گستاخی ،توہین کی سزا موت کا قانون پاس کیا جائے تاکہ کوئی بدبخت دوبارہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی جرات نہ کرسکے مقررین نے مزید کہاکہ گستاخ سن لیں حرمت رسول کے دفاع کے لئے آخری حد تک جائیں گے آل پارٹیز کے جلسہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ۔تحریک انصاف ۔پاکستان پیپلزپارٹی ،جمعیت علماء اسلام ،جمعیت علماء پاکستان ،مرکزی جمعیت اہلحدیث ،جماعت اسلامی ،جمعیت علماء اسلام (س) وحدت المسلمین ،پاکستان عوامی تحریک ،پختون اتحاد ،بلوچ اتحاد ،مرکزی جماعت اہلسنت ،تحریک فقہ جعفریہ ،منہاج القرآن ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ،انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ ،تحریک خلافت پاکستان ،قومی امن کمیٹی علماء مشائخ کونسل آف پاکستان ،ہیومن رائٹس خان پور ،مسلم لیگ یوتھ ونگ ،پیپلزیوتھ آرگنائزیشن ،انصاف یوتھ ونگ ،شباب ملی ،جمعیت طلباء اسلام ،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ،اسلامی جمعیت طلباء ،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزریشن ،انجمن طلباء اسلام ان تما م تنظیموں کی بڑ ی بڑی ریلیاں اپنے پرچم اور بینرز کے ساتھ جلسہ گاہ میں پہنچیں ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *