پسند کی شادی ،رشتہ دار جان کے دشمن بن گئے ،تحفظ فراہم کیا جائے

24-9-12pasan1

 

پسند کی شادی ،رشتہ دار جان کے دشمن بن گئے ،تحفظ فراہم کیا جائے

خان پور (فیاض بلوچ سے  ) پسند کی شادی کرنے والا جوڑا کراچی کی رہائشی عاصمہ امجد اور اس کا خاوند جن پور کا رہائشی محمد جمشید ہاشم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل ہم نے آزاد مرضی سے کورٹ میرج کی عاصمہ امجد نے بتایا کہ میرے والدین لالچی قسم کے افراد ہیں اور میرا نکاح رخصتی 50سال کے شخص منور حسین سے کرنا چاہتے تھے عاصمہ امجد نے کہاکہ پسند کی شادی کرنے پر میرے بھائی والدین اور رشتہ دار ہماری جان کے دشمن بن چکے ہیں کراچی کے مختلف تھانوں میں ہمارے خلاف جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں بنا کر مقدمات درج کرانے کے درپہ ہیں اور میرے کزنوں نے ہمارے خاندان کی پنچائت بلاکر مجھے ونی قرار دیکر قتل کرنے کا فیصلہ کیاہے مجھے ڈر ہے کہ میرے والدین کسی بھی وقت جن پور میں آکر مجھے اور میرے خاوند کو قتل کرسکتے ہیں انہوں نے ڈی پی او رحیم یارخان سے پولیس سکیورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *