تحصیل خان پور کے مڈل سے ہائی ہونے والے 17سکولوں کے اساتذہ اور دیگر ملازمین 3ماہ کی تنخواہوں سے محروم

 

خان پور (فیاض بلوچ سے) تحصیل خان پور کے مڈل سے ہائی ہونے والے 17سکولوں کے اساتذہ اور دیگر ملازمین 3ماہ کی تنخواہوں سے محروم ،عید بھی پھیکی گذری گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ۔محکمہ تعلیم نے جولائی 2012میں تحصیل خان پور کے 17گرلز اور بوائز مڈل سکولوں کو ہائی میں اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے بعد سے اب تک ان سکولوں میں تعینات سینکڑوں اساتذہ اور دیگر سٹاف کو تنخواہیں چلت نہیں ہوسکیں اس سلسلہ میں گرلز سکولوں ،سہجا ،گڑھی اختیار خان ،محلہ رحیم آباد ،چک 121ون ایل اور بستی شیر محمد سمیت دیگر عملہ نے بتایا کہ تنخواہیں نہ ملنے کے سبب ان کی عید بھی نہیں ہوسکی اور اب گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے اب دوکاندار بھی ادھار دینے سے معذرت کررہے ہیں اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر محکمہ تعلیم کے افسران نے بتایا کہ ان ملازمین کی سیلری کوڈ نہیں بن سکے محکمہ خزانہ رحیم یارخان کی ذمہ داری ہے کہ وہ جلد تنخواہیں چلت کرائے علاوہ ازیں اس سلسلہ میں تنخواہوں کی چلت نہ ہونے پر خواتین نے ڈی سی اورحیم یارخان کو تحریری درخواست بھی دی ہے مگر اس پر بھی ابھی تک شنوائی نہیں ہوسکی محکمہ تعلیم کے متاثرہ ملازمین نے کمشنر بہاول پور ڈویژن سے فوری مداخلت کرکے مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ کیاہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *