جعلی بوگس میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں میڈیکل بورڈ کے لئے چیلنج

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خان پور میں بننے والے جعلی بوگس میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں میڈیکل بورڈ کے لئے چیلنج ،ایم ایس سمیت ڈاکٹر اور دیگر عملہ کے خلاف کاروائی کے لئے انٹی کرپشن حکام کو درخواستیں روانہ ہوگئیں عدالت روڈ کے سکونتی میاں اصغر علی نے مقامی علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں گذشتہ روز ہسپتال سے جاری ہونے والے بوگس میڈیکل سرٹیفکیٹ کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے جبکہ جعل سازی اور ملی بھگت کے ذریعہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہدسلیم میاں ،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسلم جوئیہ اور ایکسرے ٹیکنیشن کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاول پور کو بھی کاروائی کے لئے درخواستیں ارسال کردی ہیں۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *