دبہ مائی صاحبہ کی مکین گذشتہ 8سالوں سے گندے پانی کے جوہڑوں میں محصور ہوکر زندگی گزارنے پر مجبو رہیں

27-9-12tma1

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) دبہ مائی صاحبہ کی مکین گذشتہ 8سالوں سے گندے پانی کے جوہڑوں میں محصور ہوکر زندگی گزارنے پر مجبو رہیں دوتحصیل ناظمین اور پانچ ایڈمنسٹریٹرز بدلنے کے باوجود 20ہزار نفوس کی آبادی کو گندے پانی سے چھٹکارا نہیں مل سکا ان خیالات کااظہار صدرمرکزی انجمن تاجران حاجی مقبول احمد بھٹی نے پریس کلب خان پور  میں میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ گذشتہ 8سالوں کے دوران محلہ عظیم شاہ دبہ مائی صاحبہ محلہ ٹھٹھاراں محلہ صدی وال ،محلہ غازی پورہ سمیت دیگر محلوں کے لوگ سیوریج کے گندے پانی سے بھری سڑکوں سے سخت پریشان ہیں اب تک 16عید نمازوں اور سینکڑوں جمعہ نمازوں کے لئے مسجد مائی صاحبہ تک نہیں پہنچ پاتے اس جگہ 3آستانوں کا روٹ ہے ان آستانوں کے جلوس میں شامل شرکاء کو بھی مستقل پریشانی کا سامنا ہے حاجی مقبول احمد بھٹی نے کہاکہ دبہ مائی صاحبہ ،محلہ عظیم شاہ ،محلہ پرانا سینما روڈ پر 8سالوں سے مستقل بنیادوں پر سیوریج کے پانی سے جوہڑ بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں اب تک تحصیل کونسل حکام نے فرضی کاروائیوں میں لاکھوں روپے خرچ کرلئے ہیں مگر مسئلہ حل نہیں ہورہا مقامی عوامی نمائندگا ن کی جانب سے کروڑوں روپے کی گرانٹوں سے مختلف علاقوں  میں نئی سیوریج بچھائی جارہی ہے مگر دبہ مائی صاحبہ پر جہاں سے ہزاروں افراد کا گزر ہوتا ہے وہاں کا مسئلہ حل کرنے کے لئے کوئی بھی موثر اقدام نہیں کیا گیا انہوں نے کہاکہ کمشنر بہاول پور ڈویژن ،اور ڈی سی او رحیم یار خان اس اہم مسئلہ کی جانب فوری توجہ دے کر حل کروائیں ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *