ناجائز تعمیرات محکمہ اوقاف کے عملہ نے دیواریں گرادیں ،جائز قبضہ نہیں ہونے دیں :راشد غفور اعوان

27-9-12oqaf

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) ڈسٹر کٹ منیجر اوقاف ایاز محمود خان لاشاری نے رینٹ انسپکٹر راشد غفور اعوان کے ہمراہ دبہ مائی صاحبہ پر کروڑوں کی اراضی پر ناجائز طور پر تعمیرات مکانات عملہ کے ذریعہ سے گرا دیں اس موقع پر ڈسٹر کٹ منیجر اوقاف ایاز محمود لاشاری نے کہاکہ دبہ مائی صٖاحبہ اوقاف کی قیمتی زمین ہے جہاں پر چند افراد کمرشل دوکانات کھڑی کرنے کے لئے قبضہ کرنا چاہتے ہیں جن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اوقاف کی ایک مرلہ زمین پر بھی کسی کو ناجائز قابض نہیں ہونے دیا جائے گا اس حوالےسے رینٹ انسپکٹر راشد غفور اعوان نے بتایا کہ اعلیٰ افسران کی طر ف سے ہمیں سخت ہدایات دی گئی ہیں ناجائز مخالفین کسی صورت کامیاب نہ ہوں گے انہوں نے کہاکہ دبہ مائی صاحبہ پر عملہ کی ڈیوٹی سخت کردی گئی ہے جس افراد نے بھی قبضہ کی کوشش کی اسے پولیس کے حوالے کیا جائے گا انہوںنے کہاکہ ناجائز قابضین کی لسٹ اعلیٰ افسران کو بھیج دی گئی ہے جس کا بہت جلد آپریشن شروع کردیاجائے گا ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *