صوبہ بہاول پور سرائیکی صوبہ کی تحریک کو ناکام کرنے کی ایک سازش ہے

03-10-12rais sohial1

 

خان پور (نمائندہ خصوصی ) سرائیکی صوبہ وقت کی اہم ضرورت ہے مسلم لیگ (ن) سرائیکی خطے کے خلاف بیان بازی بند کرے صوبہ بہاول پور سرائیکی صوبہ کی تحریک کو ناکام کرنے کی ایک سازش ہے پیپلزپارٹی کے قائدین آئندہ ملک میں دوبارہ اپنی حکومت قائم کرکے سب سے پہلے سرائیکی صوبہ کے قیام کا اعلان کرے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ 290کے ٹکٹ ہولڈر رئیس سہیل واحد ،پی پی 290کے صدر امجد سلیم  چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سرائیکی عوام نے جونہی اپنے حقوق کی بات کی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سرائیکی خطے کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیاہے انہوں نے کہاکہ سرائیکی صوبہ پیپلزپارٹی ہی بنائے گی مسلم لیگ (ن) کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب بھر کے خصوصا جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی اور علاج ومعالجہ کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بہت سے لوگ جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرکے اسے مزید پسماندہ کیاجارہاہے آئندہ عام اتنخابات میں پیپلزپارٹی پورے ملک میں کلین سوئپ کرکے سرائیکی خطہ کے عوام کی پسماندگی دور کرے گی ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *