وزیر اعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کی عوام کے دل جیت لئے ہیں

03-10-12pmln1

 

خان پور (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین افیئرکمیٹی تحصیل کونسل ملک خوشی محمد ایڈووکیٹ منعقدہوا جس میں صدر یونین کونسل 72/Cڈاکٹر فلک شیر میاں ،چوہدری عبدالخالق ،فیصل افضل ،ملک خوشی محمد ،ملک غلام مرتضیٰ ،سابق کونسلر ملک محمد حنیف ،مسلم لیگ (ن) حلقہ 289کے امیدوار چوہدری پرویز اختر کے علاوہ درجنوں رہنماوں نے شرکت کی جس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر وزیر سردار ذوالفقار علی کھوسہ کو سیلاب انکوائری کا سربراہ بنانے پر ان کا خیر مقد م کیا گیا جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کا بھی خیر مقدم کیا گیا خطاب کرتے ہوئے ملک خوشی محمد نے کہاکہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی اور کسانوں کے لئے گرین ٹریکٹر سکیم کے ذریعہ عوام کے دل جیت لئے ہیں میاں شہبازشریف کی جانب سے جنوبی پنجاب کی عوام کے لئے صحت اورتعلیم کے میدان میں کروڑوں روپے کی گرانٹ منظور کرکے عوام سے دلی محبت کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب کی عوام میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ(ن) کو کامیاب کرائے گی ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *