عید قربان کی آمد آمد ،سبزیوں کے نرخوں میں اضافہ ،عوام پریشان

 

 خان پور (نمائندہ خصوصی) عید قربان کی آمد آمد ہے عید کے موقع پر لوگ قربانی کے گوشت سے مزے مزے کے کھانے تیار کرتے ہیں جس کے لئے سبزی کی ضرورت انتہائی اہم ہے جیسے جیسے عید کے دن قریب آرہے ہیں سبزیوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہاہے ،جس سے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتاہے ایک سروے کے دوران شہریوں محمد اعجاز ،اکرم نظامی ،اشرف جٹ ،علی حیدر ،عمر رضا ،کامران سمیت دیگر شہریوں نے کہاکہ عید قربان کے موقع پر سبزیوں کے نرخ بڑھا دیے جاتے ہیں عید چند دن بعد وہی سبزی کم قیمت پر فروخت ہوتی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سبزیوں کے نرخ میں کمی کی جائے خاص طور پر آلو پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے انہوں نے کہاکہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور سبزیوں کے نرخ کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *