ضلع بھر کی پولیس کی محنت کے باعث امن کے حوالے سے بہترین ضلع رحیم یارخان بن چکا ہے :ٖٖٖڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کا خان پور میں کھلی کچہری سے خطاب

dpo3

 

خان پور ( نامہ نگار)تھانہ صدر خان پور میں ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نے کھلی کچہری لگائی جس میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صدر پریس کلب خا ن پور قمراقبال جتوئی نے انجام دیئے کھلی کچہری کا آغا زتلاوت قرآن پاک  سے کیا گیا کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے سہیل ظفر چھٹہ نے کہاکہ اس وقت پورے پاکستان میں محفوظ جگہ پنجاب ہے اور پنجاب میں بہترین ضلع رحیم یارخان ہے پولیس کی بہترین کارکردگی اور عوام کی دعاوں سے پچھلے 5ماہ سے لگاتار 4مرتبہ اسے بہترین ضلع کا درجہ دیاگیا ہے انہوںنے پولیس کے آفسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا سب سے بڑا ایوارڈ عوام کی دعائیں ہیں ،انہوںنے کہاکہ کہی بھی کوئی واردات ہوتی ہے تو میں بے چین ہوجاتا ہوں میں ایسا محسوس کرتا ہوں جیسے میرے ساتھ ذیادتی ہوئی انہوںنے کہاکہ ضلع بھر کے پولیس افسران کی محنت کے باعث پچھلے سال کی نسبت اس سال جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ ضلع بھر میں مویشی چوری ،موٹر سائیکل چوری اور مویشی چوری کی واردتوں میں اضافہ ہورہاتھا جس کو کنٹرول کرنے کیلئے گذشتہ رات ہم نے ضلع بھر میں ڈاکووں کے گھروں پر ریٹ کی جس میں کئی ڈاکووں کو گرفتار کرلیا گیاہے انہوںنے مزید کہاکہ عید قربان قریب ہے جس کے باعث مویشی چوری اور ڈکیتی کی واردتیں بڑھ رہی تھی جسے کنٹرو ل کرنے کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے جو عید تک جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ میں نے پولیس آفسران کو خبردار کیاہے کہ اگر کوئی شخص چوری یا ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہے اس کے خلاف فوراً مقدمہ درج کیا جائے جو چوری ڈکیتی کی واردات میں ملوث پایا گیا تو واردات ایک ہوگی پرچے دس ہوں گے انہوںنے کہاکہ جو پولیس آفیسر مقدمہ درج نہیں کرے گا اس کے خلاف کاروائی ہوگی انہوںنے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو خبردار کیا کہ اگر کسی بھی تھانہ کی حدود میںمویشی چوری ہوا تو اس علاقہ کے ایس ایچ او کو مویشی دینا پڑے گا انہوںنے مزید کہاکہ عوام کا تحفظ میری ذمہ داری ہے جب تک کسی مظلوم کو انصاف نہ ملے مجھے سکون نہیںملتا انہوںنے کہاکہ عوام پہلے ڈاکووں کیخلاف پرچہ دیتے ہیں مگر بعد میں ان کے خلاف پرچہ واپس لے لیتے ہیں انہوںنے کہاکہ جو مدعی پرچہ واپس لے گا تو دوسری طرف وہ خود جیل جائے گا انہوںنے کہاکہ ضلع بھر میں ایسے ڈاکو موجود تھے جو گھروں میں داخل ہوکر عورتوں پرتشدداور ان کے ساتھ ذیادتی کرتے تھے ہم نے ایسے ڈاکوں کا تعاقب کیا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کیا انہوںنے کہاکہ ہم نے ایک دن میں 7سے 8 ڈاکووں کو مارا جس میں ہماری نفری کا ایک پولیس نوجوان بھی زخمی نہیں ہوا انہوںنے کہاکہ اگر ڈاکو ایک ہیں تو ہم ہزار ہیں ہمارے حوصلے بلند ہیں ہمارے پولیس نوجوانوں کی ٹرینگ ان سے کہیں ذیادہ ہے انہوںنے کہاکہ پولیس کے بلند حوصلے کے باعث آج ڈاکو بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں اس موقع پر سیاسی رہنماحاجی یعقوب سندھو ،صدر انجمن تاجران مقبول احمد بھٹی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مقبول احمد بھٹی نے مطالبہ کیا شہرکی بڑہتی ہوئی آبادی کی پیش نظر یہاں کی پولیس نفری میں اضافہ کیاجائے اور نئے تھانے کے قیام کامطالبہ کیا ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نے کہاکہااس حوالے سے درخواست میں نے وزیر اعلیٰ تک پہنچا دی ہے اور چند ہفتوں میں نئے تھانے کا قیام عمل میں آجائے گا  اس موقع پر ایس ایچ او فرخ جاوید ،ایس ایچ او سٹی اظہر جاویداور پانچ تھانوںکے ایس ایچ او ز بھی موجود تھے اس کے علاوہ شہر کی سیاسی وسماجی شخصیات سمیت سائیلین کی کثیر تعداد موجود تھی آخر میں ڈی پی او نے سائیلین کی شکایات سنیں اور فوری کاروائی کا حکم دیا ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *