حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے :اعجاز خان سرکی

ejaz1

 

 

خان پور (نمائندہ خصوصی) سرکی یوتھ ونگ کا اجلاس یونین کونسل کوٹلہ پٹھان میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین سرکی یوتھ ونگ اعجا ز خان سرکی نے کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعجا ز خان سرکی نے کہاکہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے لوگ خودکشیوں اور فاقوں پر مجبور ہیں مہنگائی کے باعث غریب آدمی کے لئے قربانی کرنا مشکل ہوگیا ہے انہوں نے مزید کہاکہ اگر مہنگائی پر کنٹرول نہ کیا گیا تو عوامی انقلاب کرپٹ حکمرانوں کو بہا لے جائے گا انہوںنے صوبہ بہاول پور کی بحالی کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جلد صوبہ بحال کرکے جنوبی پنجاب کے محرومیوں کو دور کیا جائے اس موقع پر مختلف برادریوں کے افراد سمیت سرکی یوتھ ونگ کے کارکنان سینئر نائب صدر غلام احمد سرکی ،جنرل سیکرٹری فداحسین سرکی ،انفارمیشن سیکرٹری فیاض احمد سرکی فنانس سیکرٹری محمد سلیم سرکی سمیت دیگر موجود تھے ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *