اوور بلنگ کے ذریعہ سادہ لوح عوام کو لوٹاجارہاہے:چوہدری شہزاد انور

shezad anwar

 

خان پور(فیاض بلوچ سے) سابق وائس چیئرمین بلدیہ ومسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری شہزاد انور نے کہاکہ واپڈ اور محکمہ سوئی گیس رشوت خوری کا گڑھ بن چکا ہے اور اوور بلنگ کے ذریعہ سادہ لوح عوام کو لوٹاجارہاہے انہوںنے کہاکہ محکمہ سوئی گیس کے ملازمین نے شہر بھر میں بوگس میٹر لگوا رکھے ہیں درجنوں ہوٹل اور ریسٹورنٹ گھریلو میٹر کنکشن پر گیس استعما ل کررہے ہیںجس کی وجہ سے گھریلوصارفین کو گیس کی فراہمی اور اوور بلنگ کا سامنا ہے اہلکار منتھلی لینے کے بعد خامو ش ہیں انہوںنے کہاکہ واپڈا اہلکاروں نے مختلف بجلی چوروں سے منتھلی طے کررکھی ہے اور دھڑلے سے بجلی چوری کررہے ہیں بعدا زاں چوری شدہ یونٹ پورے کرنے کے لئے سادہ لوح اور شریف صارفین کو زائد یونٹ ڈال دیئے جاتے ہیں لائن لاسز پورے کرنے کے لئے خود ساختہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور گریڈ سے آنے والی مین لائن سپلائی کاٹ دی جاتی ہے اور کہاجاتا ہے کہ ملتان سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے انہوںنے کہاکہ سوئی گیس اور واپڈا سفید ہاتھی بن چکے ہیں اس موقع پر چوہدری ماجد مقصود ،ذوالفقار جمالی بھی موجود تھے۔۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *