محرم الحرام ہمیں امن بھائی چارے کا درس دیتا ہے حضرت امام حسین کی زندگی ہمارے لئے بہترین مشعل راہ ہے

06-11-12sar

خان پور (نامہ نگار)محرم الحرام ہمیں امن بھائی چارے کا درس دیتا ہے امن وامان کیلئے تمام قومین ومہذب یکجان ہو کر ساتھ دیں حضرت امام حسین  کی زندگی ہمارے لئے بہترین مشعل راہ ہے ضلعی انتظامیہ کی بہترین سیکیورٹی انتظامات قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین مارکیٹ کمیٹی رائو ظفر اقبال وائس چیئرمین ملک محمد اسلم سابق وائس چیئرمین بلدیہ شہزاد انور چوہدری سابق ضلعی صدر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس حاجی محمد مراد خان رند بلوچ سابق تحصیل صدر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس محمد انور عباسی ضلعی صدر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ڈاکٹر شاہد حنیف چوہدری صدر مرکزی انجمن تاجران مقبول احمد بھٹی ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ (ن) چوہدری صابر علی ایڈووکیٹ نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین  نے دین کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے تمام قوموں کو ان کے نقش قدم پر چلنا ہو گا تب ہی ہمارا دین مکمل آخرت سنوارے گا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے ہمیشہ کی طرح سیکیورٹی میں مدد کی جائے گی تمام پارٹیوں کے ورکرز رہنما رضاکاروں کی ڈیوٹیاں دیں گے 9محرم الحرام اور 10محرم الحرام میں امن ومان قائم رکھنا ہر فرد کا فرض ہے تمام امام بارگاہوں روٹس زیارات پر انتظامیہ کے ساتھ موجود ہو ں گے اور ایک قوم ہونے کا ثبوت دیں گے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *