مسلح ڈاکووں نے پولیس کانسٹیبل کے گھر سے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کی نقدی اور زیورات لوٹ لیے

 خان پور (نمائندہ خصوصی ) 5مسلح ڈاکووں نے پولیس کانسٹیبل کے گھر سے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کی نقدی اور زیورات لوٹ لیے بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سٹی میں تعنیات پولیس کانسٹیبل سمیع اللہ کے گھر پاکستان چوک کے قریب گزشتہ شب تین بجے پانچ مسلح ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر اڑھائی لاکھ روپے نقدی اور چھ تولے زیورات طلائی اور دیگر سامان لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے سٹی پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ظابطہ کی کاروائی شروع کردی ہے تاہم اہل علاقہ میں پولیس کے اہلکار کے گھر ہونے والے مسلح ڈکیتی کے واقعہ کے بعد خوف وہراس کی فضا پائی جاتی ہے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *