سپریم کورٹ 1997ء کے انتخابات کی بھی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے:شیخ نصیر احمد

10 11 12ppp

 

خان پور (خواجہ زبیر سے)پیپلز پارٹی سٹی خان پور کے صدر شیخ نصیراحمد اور سینئر نائب صدر حاجی عمر دین قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ 1997ء کے انتخابات کی بھی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے کیونکہ 1997ء کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کا بھاری منیڈیٹ جعلی تھا اور پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت ہرایا گیا تھا انہوں نے کہا کہ 1997ء میں فاروق لغاری سے ملکر اسٹیبلشمنٹ نے سازش کی تھی سپریم کورٹ اس حوالے سے از حد خود نوٹس لیں اور اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیں کیونکہ اس مرحلے پر بھی مینڈیٹ چرایا گیا تھا وہ یہاں عہدیداروں سے خطاب کررہے تھے انہو ں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن شروع ہی سے اسٹیبلشمنٹ کا ٹولہ ہے مرحوم ڈکٹیٹر ضیا ء الحق نے میاں نواز شریف کو اپنا سیاسی وارث قرار دیا تھا مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کے سیاسی وارث جتنے بھی جمہوری بن جائیں وہ مزے انہیں نہیں بھولتے جو ڈکٹیٹر شپ میں ملتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شروع ہی سے ایک عوامی سیاسی جماعت ہے جسے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے تشکیل دیاتھا اور آج تک ہر قسم کا جبر اسے توڑنے میں ناکام رہا ہے اس موقع پر علی عمران شاہ ، عبیدالرحمن ، لیاقت قریشی ، چوہدری عبدالغفار ، عطاء الرحمن قریشی ، میاں ریاض قریشی، جام محمدآصف ، چوہدری محمد رفیق سیفی ، یٰسین قصائی ، اظہر حسین ودیگر موجود تھے ۔  

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *