ملالہ عظیم پاکستانی قوم کی عظیم بیٹی ہے اور پوری قوم ملالہ یوسف زئی کے ساتھ ہے

10-11-12malala1

 

خان پور(خواجہ زبیر سے)اقوام متحدہ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی ڈے کے حوالے سے پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے تقریب کاانعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمدطارق سے تقریب کاانعقاد دی ایجوکیٹر گلشن اقبال خان پور میں کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمدطارق نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے علم کی شمع کے حوالے سے عالمی سطح پر جو مقام حاصل کیا ہے وہ ہم سے کیلئے باعث فخر ہے انہو ں نے کہا کہ ملالہ عظیم پاکستانی قوم کی عظیم بیٹی ہے اور پوری قوم ملالہ یوسف زئی کے ساتھ ہے اسی موقع پر تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا اور نعت خوانی کا مقابلہ ہواتقریری مقابلہ میں اول عمروسیم دوئم محمد عادل وکیل سوئم احمد مسعود نعت خوانی میں اول اللہ بخش دوئم اقراء جلیل سوئم احمد رضا کے ججز کمیٹی محمد خالد قریشی ، محمدندیم قریشی ، شکیل احمد کمپئیرنگ عائشہ زروا ، تقریری مقابلہ کے ججز میں پروفیسر سراج احمد قریشی ، رانا ندیم احمد ، شکیل احمد مقابلہ کا عنوان تھا ۔ “جوکرنی ہو جہانگیری محمد کی غلامی کر “مقابلہ کے صدرات امجدعلی خان صدر پرائیویٹ سکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن خان پور تھے مہمانان میں ڈاکٹر رحیم الدین ، جام حضور بخش ، محمدیوسف ہاشمی ، محمدمقبول انجم ، طاہر سلیم عطاء الرحمن قریشی ، گلزار احمد آسی ، آفتاب احمد نیاز ، میاں محمد رمضان ، محمداکبر بڈانی ، فضل الرحمن اس موقع پر امجد علی خان ، میاں محمد رمضان اور رانا ندیم احمد اور خالد آفتاب قریشی نے بھی خطا ب کیا ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *