موٹر سائیکل کی پکڑ دھکڑ سے شریف شہریوں کی تذلیل کی جارہی ہے جسے فوری طور پر بند کیاجائے :سروے

12-11-12sar001

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) ضلع بھر میں بلا نمبری موٹرسائیکل کی پکڑ دھکڑ سے شریف لوگوں کی تذلیل کی جارہی ہے جسے فوری طور پر روکا جائے پولیس عوام کی خدمت کی بجائے شہریوں کو حراساں کررہی ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر سرعام شہریوں کو لوٹ رہے ہیں پولیس محرم الحرا م کا بہانا بنا کر عوام کو تنگ کررہی ہے اگر بلا نمبری موٹر سائیکل پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو مجبورا ً سٹرکوں پر آکر احتجاج کریں گے ان خیالا ت کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی مراد خان رند ،ڈاکٹر شاہد حنیف چوہدری ،شہزاد انور چوہدری ،چوہدری عبدالخالق ،چوہدری پرویز اختر ،ڈاکٹر فلک شیر ،تحریک انصاف کے رہنما غلام یٰسین عباسی ایڈووکیٹ،بلال حیدر ساہی ،یامین محمدی ،باقر حسین چغتائی ،ضلع بحالی خان پو رکے وائس چیئرمین اختر گوپانگ ،سوسائٹی فا ر ہیومن رائٹس کے سینئر رکن ماسٹر محمد عبداللہ ،میاں محمد صادق ،تحریک انصاف وکلاء ونگ کے صدر خواجہ محمد سلیم یٰحی ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے ایک سروے کے دوران کیا انہوںنے کہاکہ پولیس کی جانب سے بلا نمبری موٹر سائیکل کی پکڑ دھکڑ سے غریب آدمی پریشان ہے جو دووقت کی روٹی کی خاطر کرایہ پر موٹر سائیکل چلاتا ہے انہوںنے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر اپنی کاروائی میں مصروف ہیں دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں  جبکہ پولیس شریف اور غریب عوام کو حراساں کررہی ہے انہوں نے کہاکہ پولیس خود بلانمبری موٹر سائیکل پر پولیس کا لیبل لگا کر گھوم رہی ہے انہوںنے کہاکہ امن وامان کی خاطر اقدامات کئے جائیں مگر اس سے شہریوں کو حراساں نہ کیاجائے انہوںنے مطالبہ کیا کہ بلا نمبری موٹر سائیکل کی پکڑ دھکڑ فوری طور پر بند کرکے 6محرم الحرام سے 11محرم الحرام تک ضلع بھر میں ڈبل سواری پر پابندی لگائی جائے اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس نوٹس لیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جس سے شہر کا امن متاثر ہوگا جس کی ذمہ داری پولیس پر عائد ہوگی ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *