تحریک انصاف پورے ملک میں اپنی جڑیں پھیلا چکی ہے:غلام یٰسین عباسی ،بلال حیدر ساہی

pti-logo

 

خان پور (فیاض بلوچ سے ) تحریک انصاف پورے ملک میں اپنی جڑیں پھیلا چکی ہے سونامی کی دلدل میں پھنسے کرپٹ حکمران بوکھلاہٹ میں الٹے سیدھے بیان دے رہے ہیں مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کو ضلع رحیم یارخان کی ہریونین کونسل میں شکست دیں گے ان خیالات کا اظہارحلقہ 289کے امیدوار ٹکٹ  غلام یٰسین عباسی ایڈووکیٹ ،امیدوار تحصیل صدارت بلال حیدر ساہی نے صحافیوں سے گفتگو کرے دوران کیا انہوںنے کہاکہ کرپشن زدہ حکمران اور ان کے اتحادیوں نے ملک کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیاہے تحریک انصاف کا سونامی ایسے کرپٹ حکمرانوں اور ان کے اتحادیوں کو بہالے جائے گا عوام ایسے کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے انہوںنے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوں گے کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کی سیاست کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں عمران خان واحد وہ سیاسی لیڈر ہیں جوکرپشن سے پاک ہیں حکمران تحریک انصاف کی بڑہتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *