نشتر گھاٹ پر عارضی پل مکمل نہ ہوسکا عوام کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا

 

خان پور(نمائندہ خصوصی)نشتر گھاٹ پر عارضی پل مکمل نہ ہوسکا عوام کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تفصیلات  کے مطابق محکمہ ہائی وے پنجاب ہرسال 15اکتوبر تک چاچڑان شریف سے کوٹ مٹھن کے درمیان نشتر گھاٹ پر اسٹیل پل بنانے کا پابند ہے مگر اس سال 3پل مکمل ہوئے ہیں مگر ابھی تک چاچڑاں شریف کی جانب سے پل نمبر 1مکمل نہیں ہوسکا خان پور سے راجن پور جانے کے  لئے عوام موٹر بوٹس سفر کرنے کے لئے مجبور ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ سے مطالبہ کیاہے کہ چاچڑاں سے کوٹ مٹھن کے درمیان عارضی پل کو جلدی مکمل کیاجائے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *