عوام کی طاقت سے دوبارہ برسر اقتدار آئیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی بیوروکریسی کی پروردہ جماعت نہیں ہے:مخدوم شہباب الدین

14-11-12makhdoom1

 

 عوام کی طاقت سے دوبارہ برسر اقتدار آئیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی بیوروکریسی کی پروردہ جماعت نہیں ہے:مخدوم شہباب الدین

خان پور (خواجہ محمد زبیر)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے کہا ہے کہ ہم عوام کی طاقت سے دوبارہ برسر اقتدار آئیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی بیوروکریسی کی پروردہ جماعت نہیں ہے اور پیپلز پارٹی نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے کبھی چور دروازہ اختیار نہیں کیا وہ پیپلز پارٹی تحصیل خان پور کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کررہے تھے جس میں سجادہ نشین گڑھی اختیار خان پیر سید فاروق شاہ ، میجر ریٹائرڈ فرخ رضا خا ن ، شیخ نصیراحمد اور حاجی عمر دین قریشی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی سے پیسے لیکر الیکشن چرانے والے بے نقاب ہوچکے ہیں اب عوام کو چاہیے کہ ان چوروں کا احتساب کرے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی اور انقلابی جماعت ہے اور ہم سرائیکی صوبہ بنا کر یہ ثابت کریں گے کہ ہم بیوروکریسی کے نہیں عوام کے نمائندے ہیں انہوں نے کہا کہ اس موقع پر کارکنوں کو چاہیے کہ تمام اختلافات بھلا کر صرف انتخابا ت کی تیاری کریں اور اپنی صفوں میں انتشار پیدا کرنے والوں کو نہ گھسنے دیں بلکہ ان لوگوں پر نظر رکھیں جومعمولی اختلافات کو ہوا دے کر پارٹی کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور دراصل وہ کسی اور کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہدایت کی کہ تمام ترتوجہ آئندہ انتخابات پر رکھی جائے وفد میں پیر سید فارو ق شاہ ، تحصیل صدر میجر (ر) فرخ رضا خان ، سٹی صدر شیخ نصیر احمد ، سینئر نائب صدر حاجی عمر دین قریشی ، محمداسلم چغتائی ، خواجہ قطب الدین ، رئیس حفیظ ، BLOکے سعید احمد کھوسہ ، راجہ عبدالحمید ، ڈاکٹر ضیا ء اللہ جتوئی ، انجینئر محمدحسین شاکر ، سید باقر شاہ ، ساجد محمود خان ، حافظ عمیر ، جام شکیل ، علی عمران شاہ ، عبیدالرحمن ، عاشق خا ن پتافی ، چوہدری رفیق سیفی ، خالد محمو د چوہدری ، نعیم قریشی ، خورشید خان چانڈیہ ، رائو عبدالحئی، سید عابد بخاری، محمداختر ہاشمی ، میاں عالم ، سید زوار شاہ ، چوہدری عبدالغفار ، ملک ایاز ، رئیس مختار ، ڈاکٹر غلام یٰسین ، رئیس حفیظ ، اظہر حسین ، شیخ نسیم ، محمدافضل ، رئیس کلیم چاچڑ ، حاجی محمدارشد رحمانی ، خواجہ غلام محمد ، میاں ایاز ، اعجاز حقی خان ، رانا گلزار ، کرامت علی ، جا م جلیل الرحمن ، نسیم دھریجہ، ودیگر شامل تھے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *