ڈاکو جیٹھہ بھٹہ دربار کے قریب ناکہ لگار کردرجنوں افراد کولوٹتے رہے پولیس کے پہنچنے سے پہلے فرار

خان پور (خواجہ محمد زبیر) ایک درجن کے قریب ڈاکوئوں نے دربار جیٹھ بھٹہ کے قریب ناکہ لگا کر درجنوں موٹرسائیکل سواروں کو زدوکوب کیا پیدل چلنے والوں کو پکڑ کر مارتے اور تشدد کرتے رہے متعدد سے موٹرسائیکل نقدی موبائل چھین لیے پولیس SHOتھانہ صدر چوہدری فرخ کی قیادت میں انتہائی برق رفتاری سے جائے واردات پر پہنچی لیکن ڈاکو تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب جس وقت بجلی گئی ہوئی تھی درجن بھر کے لگ بھگ ڈاکو دربار جیٹھ بھٹہ روڈ پر آگئے اور ہر آنے جانے کو لوٹنا شروع کردیا جس کے پاس رقم کم نکلتی اس پر تشدد کرتے کہ تیرے پاس پیسے کیوں نہیں ہیں پانچ موٹرسائیکل والوں کو اس لئے شدید زدوکوب کیا کہ تمہارے پاس نئی موٹرسائیکل کیوں نہیں ہے یاد رہے کہ ڈاکوئو ں نے جن افراد کو باندھا اس میں معروف صحافی جام عبدالمجید جاوید کے بیٹے جام ارسلان بھی شامل تھے جوپڑھ کر اکیڈمی سے گھر جارہے تھے اسے بھی پکڑ کر باندھ دیا گیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر SHOچوہدری فرخ کی قیادت میں برق رفتاری سے وہاں پہنچی اور علاقے کو سیل کردیا لیکن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکو فرار ہوگئے واردات میں خالد ، محمدرمضان ، جام ارسلان ، بشیراحمد ، زاہد اور دیگر افراد لوٹ گئے تاہم جام ارسلان کاموٹرسائیکل سڑک پر ڈاکوں نے پھینک دیا جوکہ واپس مل گیا باقی لوگ محروم ر ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *